انقرہ یونیورسٹی کے شعبہ اُردو میں امجد اسلام امجد کے ساتھ ایک شام

انقرہ یونیورسٹی کے شعبہ اُردو میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں بڑی تعداد میں طلبا اور پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔ تفصیلات کے لیے کلک کیجیے

1330892
انقرہ یونیورسٹی  کے شعبہ  اُردو  میں امجد اسلام امجد کے ساتھ ایک شام

24دسمبر منگل  کو انقرہ یونیورسٹی  کے شعبہ  اردو  اور پاکستان انٹرنیشنل  اسکول کے تعاون سے    اردو زبان کے  عظیم  شاعر ، امجد اسلام امجد کے ساتھ ایک شام منائی گئی۔

تقریب  کے افتتاحی  کلمات ہیڈ آف اردوڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر آسمان بیلن  نے ادا کرتے ہوئے کہا کہ  یہ شعبہ اردو کے لیے باعث مسرت  ہے  کہ وہ اردو زبان کے  عالمی شہرت یافتہ   ادیب  امجد اسلام امجد  کے ساتھ  ایک شام  منا رہی ہیں  ۔

اس موقع پر  پاکستان اسکول  کے پرنسپل   غالب رضا گیلانی  نے   امجد اسلام امجد  کی زندگی  پر روشنی  ڈالی

جبکہ انقرہ  یونیورسٹی   ہی میں  اردو  چئیر پر طویل عرصے خدمات  انجام دینے والے پروفیسر ڈاکٹر   احمد بختیار اشرف نے امجد کی شاعری میں ادبی ذوق  پر گفتگو کی۔

اس موقع پر امجد اسلام امجد نے  سب سے  پہلے  حکومت ترکی ، ترک عوام  کا شکریہ ادا کرنے کے بعد  شعبی اردو  کی جانب سے ان کو مدعو کیے جانے پر  شعبہ اردو  کا شکریہ ادا کیا  اور اپنی ادبی  زندگی کے چند ایک پہلو  اجاگر کرتے  ہوئے اپنے  اشعار حاضرین کی خدمت میں پیش کیے جس پر انہیں بے حد داد ملی۔  



متعللقہ خبریں