ترکی نے شام اور لیبیا میں غیر ملکی طاقتوں کی چالیں ناکام بنا دی ہیں، صدارتی ترجمان

ترکی کی کاروائیوں نے  شام اور لیبیا میں  غیر ملکی طاقتوں کی چالوں کو ہزیمت سے دو چار  کیا ہے

1328082
ترکی نے شام اور لیبیا میں غیر ملکی طاقتوں کی چالیں ناکام بنا دی ہیں، صدارتی ترجمان

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن  کا کہنا ہے کہ ترکی  کے شام  اور لیبیا میں اقدامات نے  کئی چالوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

ترجمان ابراہیم قالن نے14 دسمبر کو  استنبول میں لگنے والی عمرانیہ نمائشِ کُتب  کی اختتامی تقریب  کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ کئی ایک شعبہ جات میں  ترقی کی جانب گامزن ترکی نے  خارجہ پالیسیوں میں اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حالیہ دور میں خارجہ پالیسیوں  کے دائرہ کار میں ترکی کی کاروائیوں نے  شام اور لیبیا میں  غیر ملکی طاقتوں کی چالوں کو ہزیمت سے دو چار  کیا ہے۔

توازن میں بگاڑ آنے کی بنا پر  ترکی  کے خلاف رد عمل  کی سطح میں مزید اضافہ ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے قالن   نے بتایا کہ "نہ تو شام میں چشمہ امن فوجی کاروائی  کے خلاف رد عمل اور نہ ہی لیبیا میں طے پانے والے معاہدوں کے خلاف  رد عمل کی سختی، ہمارے مشرقی بحیرہ روم میں اپنے حقوق کا تحفظ کرنے اور اس ضمن میں ہماری جدوجہد کو کسی بھی طریقے سے متاثر نہیں کر سکےگا، بلکہ ہم اس کے بر عکس ان معاملات میں اپنے عزم اور اصولی موقف پر ڈٹ کر قائم رہیں گے۔"

 

 



متعللقہ خبریں