ترکی: لیبیا کے ساتھ فوجی سمجھوتہ بحث کے لئے قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا

لیبیا کے ساتھ طے پانے والے دوسرے سمجھوتے سے متعلق قانونی تجویز بھی ترکی قومی اسمبلی کے اسپیکر آفس میں پیش کر دی گئی

1323465
ترکی: لیبیا کے ساتھ فوجی سمجھوتہ بحث کے لئے قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا

بحری اختیار کے علاقوں سے متعلق سمجھوتے کے بعد لیبیا کے ساتھ طے پانے والے دوسرے سمجھوتے سے متعلق قانونی تجویز بھی ترکی قومی اسمبلی کے اسپیکر آفس میں پیش کر دی گئی ہے۔

ترکی اور لیبیا کی قومی مفاہمتی حکومت کے درمیان سکیورٹی اور فوجی تعاون کے سمجھوتے کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف جدوجہد سے لے کر لاجسٹک  تک متعدد سنجیدہ  سطح کے شعبوں میں مشترکہ اقدامات کئے جائیں گے۔

سمجھوتے کے متن پر پہلے کمیشن میں اور بعد ازاں اسمبلی کی جنرل کمیٹی میں بحث کی جائے گی۔

اس بین الاقوامی سمجھوتے کی مدد سے ترکی علاقائی سلامتی میں اضافے کا ہدف رکھتا ہے۔

ترکی اور لیبیا کے درمیان "بحری اختیارات" اور " فوجی تعاون" کے  سمجھوتوں میں سے پہلے کو قومی اسمبلی میں منظور کر لیا گیا تھا اور اب دوسرے سمجھوتے کا متن بھی قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شین توپ کے دستخطوں کے ساتھ اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے۔

لیبیا کے ساتھ فوجی و سلامتی سمجھوتے کے ذیل میں سلامتی و فوجی تربیت، مشترکہ مشقوں میں شرکت، دہشت گردی اور غیر قانونی ہجرت کے خلاف جدوجہد، خبروں کے تبادلے اور آپریشنل تعاون، لاجسٹک تعاون، عطیہ اور لاجسٹک سسٹم،  فوجی طبّی سامان، امن کے تحفظ، انسانی امداد اور بحری قزاقی کے خلاف جدوجہد، نقشہ نویسی اور مشترکہ دفاعی و سلامتی تعاون آفس کے قیام کے موضوعات شامل ہیں۔

خارجہ  امور کمیشن میں بحث کے بعد سمجھوتے کے متن کو اسمبلی کی جنرل کمیٹی میں بھیج دیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں