انسانی ترقی انڈکس میں ترکی 59 ویں نمبر پر

ترکی کے 1990 میں 0٫579 ہونے والے انڈکس کی قدر گزشتہ برس 0٫81  ہو گئی ہے

1319943
انسانی ترقی انڈکس میں ترکی 59 ویں نمبر پر

 

ترکی نے انسانی  ترقی  انڈکس میں 189 ممالک کے درمیان 59 ویں نمبر پر آتے ہوئے پہلی بار "بلند سطح کی انسانی ترقی" کی کیٹیگری میں  جگہ پائی ہے۔

اقوام ِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام  یو اینڈ ی پی کی جانب سے 2018 کے اعداد و شمار کو بنیاد بناتے ہوئے تیار کردہ اور انسانی ترقی انڈکس،  عدم مساوات انسانی  ترقی انڈکس،  جنسیاتی   ڈویلپمنٹ انڈکس  جیسے  معاملات پر محیط "ہیومن ڈویلپمنٹ رپورٹ 2019" جاری کردی گئی ہے۔

ترکی کے 1990 میں 0٫579 ہونے والے انڈکس کی قدر گزشتہ برس 0٫81  ہو گئی ہے جو کہ 39٫4 فیصد اضافے کے مترداف ہے، اس کی رو سے ترکی 189 ممالک میں 59 ویں نمبر پر ہے۔

مذکورہ   انڈکس میں ناروے اول نمبر پر ہے تو  اس کے بعد سویٹزلینڈ، آئر لینڈ ، جرمنی اور ہانگ کانگ کا نمبر آتا ہے۔



متعللقہ خبریں