ترکی کا بھارت سے اظہارِ تعزیت

نئی دہلی میں آگ  کے نتیجے میں 43 افراد کی ہلاکت پر ہم بھارت کے عوام اور حکومت کے ساتھ دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں: ترکی وزارت خارجہ

1319683
ترکی کا بھارت سے اظہارِ تعزیت

ترکی نے نئی دہلی میں ایک فیکٹری میں آگ لگنے کے نتیجے میں ہلاکتوں پر  بھارت سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ترکی کی وزارت خارجہ سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی دہلی میں آگ  کے نتیجے میں 43 افراد کی ہلاکت پر ہم بھارت کے عوام اور حکومت کے ساتھ دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ نئی دہلی کی رانی جھانسی روڈ پر ایک5 منزلہ  کارٹن فیکٹری میں آگ لگنے سے  43 افراد ہلاک اور کثیر تعداد میں زخمی ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں