وزیراعظم عمران خان کی ترکی کے مشہور ڈرامے ارطغرل غازی کو پی ٹی وی پر نشر کرنے کی ہدایت

یاد رہے کہ ترکی کے ڈراموں کی چند عرصے کے دوران پاکستان میں مقبولیت بڑھتی جا رہی ہے، انہی ڈراموں میں سے ایک ڈرامہ ’’دیریلش ارتورول‘‘ بھی شامل ہے۔ ان ڈراموں کے بعد پاکستان میں ترک ڈراموں نے دھاک بیٹھا دی ہے

1318183
وزیراعظم عمران خان کی ترکی کے مشہور ڈرامے ارطغرل غازی کو پی ٹی وی پر نشر کرنے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے ترکی کے مشہور ڈرامے ارطغرل غازی کو پی ٹی وی پر نشر کرنے کی ہدایت کردی۔

یاد رہے کہ ترکی کے ڈراموں کی چند عرصے کے دوران پاکستان میں مقبولیت بڑھتی جا رہی ہے، انہی ڈراموں میں سے ایک ڈرامہ ’’دیریلش ارتورول‘‘ بھی شامل ہے۔ ان ڈراموں کے بعد پاکستان میں ترک ڈراموں نے دھاک بیٹھا دی ہے۔

اس متعلق وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخاردرانی نے کہا کہ وزیراعظم نے پی ٹی وی انتظامیہ کو سیریل نشر کرنے کی ہدایت کی ہے، سیریل کو پاکستان میں نشر کرنے کا مقصد قوم کو اسلامی تاریخ سے آگاہ کرنا ہے، ترک سیریل میں تاریخ اسلام، ثقافت اوراسلامی ہیروزکو اجاگرکیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ارطغرل سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد تھے۔ وہ ترک اوغوز کی شاخ قائی کے سردار تھے۔ انہیں عام طور پر غازی کے لقب سے جانا جاتا ہے۔ عثمان اول کے زمانے میں ملنے والے سکوں سے ارطغرل کی تاریخی حیثیت ثابت ہوتی ہے۔

خیال رہے اس سے قبل ترکی کے کئی ڈرامے پاکستان میں نشر ہو چکے ہیں، جن میں عشقِ ممنوں، فریحہ، فاطمہ گل اور میرا سلطان جیسے کئی ڈرامے شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے قبل وزیراعظم پاکستان عمران خان، ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کے درمیان ملاقات ہوئی تھی، اس ملاقات کے دوران فیصلہ کیا گیا تھا کہ اسلام کا بہتر تشخص اجاگر کرنے کے لیے ایک ٹی وی چینل لایا جائے گا۔



متعللقہ خبریں