ماکروں ہرمعاملےمیں ٹانگ اڑاتے ہیں مگرمنہ کی کھاتے ہیں:ترک صدارتی ترجمان

صدارتی ترجمان  ابراہیم قالن   نے فرانسیسی صدر امانویل ماکروں   کے علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے کے خلاف جاری "چشمہ امن" آپریشن   میں نیٹو  کی  طرف سے  عدم حمایت   کے مطالبے کا سخت جواب دیا ہے

1314508
ماکروں ہرمعاملےمیں ٹانگ اڑاتے ہیں مگرمنہ کی کھاتے ہیں:ترک صدارتی ترجمان

 صدارتی ترجمان  ابراہیم قالن   نے فرانسیسی صدر امانویل ماکروں   کے علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے کے خلاف جاری "چشمہ امن" آپریشن   میں نیٹو  کی  طرف سے  عدم حمایت   کے مطالبے کا سخت جواب دیا ہے۔

انہوں  نے کہا کہ ہر معاملے میں ٹانگ اڑانے  کو   ماکروں   نے اپنا حق سمجھ رکھا ہے مگر ہر بار  ناکامی  اُن کا منہ چڑاتی ہے ۔

 قالن نے  ٹویٹر پر   ماکروں        اور نیٹو کے سیکریٹری جنرل ژانز اسٹولٹن برگ   ک مشترکہ پریس کانفرنس   کے دوران   ترکی سے  متعلق بعض الفاظ پر رد عمل ظاہر کیا ۔

انہوں نے کہا کہ  ماکروں وہ شخص ہیں  جنہوں نے  یورپی یونین        کے تمام  مطالبات ماننےکے باوجود شمالی مقدونیہ   کے  رکنی مذاکرات   کے معاملے میں رخنہ ڈالا تھا ۔

 یاد رہے کہ  ماکروں نے    کہا تھا کہ  شام میں  جاری  ترکی کے آپریشن پر اسے نیٹو تعاون فراہم نہ کرے۔



متعللقہ خبریں