امریکہ میں ٹی آر ٹی کے رپورٹر پر حملے کی مذمت کرتے ہیں: بلنت طوران

صدر رجب طیب ایردوان کے دورہ امریکہ کے دوران براہ راست نشریات کرنے والی ٹی آر ٹی نیوز کی رپورٹر طونہ    شانلی  پر     دہشت گردی کے حامیوں نے حملہ کیا

1306881
امریکہ میں ٹی آر ٹی کے رپورٹر پر حملے کی مذمت کرتے ہیں: بلنت طوران

جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی گروپ کے ڈپٹی چیئرمین  طوران نے  امریکہ میں   ترکی ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن (ٹی آر ٹی)  کے رپور طونہ شانلی پر واشنگٹن میں لائیو سے  نشریات کے موقع پر  دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان کے دورہ امریکہ کے دوران براہ راست نشریات کرنے والی ٹی آر ٹی نیوز کی رپورٹر طونہ    شانلی  پر     دہشت گردی کے حامیوں نے حملہ کیا۔

اس حملے کی باز گشت  ترکی کی قومی اسمبلی  میں سنی گئی۔

آق پارٹی  گروپ کے نائب صدر بلنت طوران  نے   رپورٹر  سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے  کہا کہ   ہم   آزادی صحافت اور اظہار رائے پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے  ٹی آر ٹی  کے حکام سے بھی اس حملے پر اظہار ہمدردی کیا۔



متعللقہ خبریں