کُرد ہمارے بھائی ہیں لیکن جنہیں آپ کُرد کہتے ہیں وہ دہشت گرد تنظیم PKK ہے: ایردوان

ترکی کردوں کو اپنے بھائیوں  کی طرح دیکھتا ہے لیکن جسے آپ کُرد کہتے ہیں وہ اصل میں عام شہری نہیں بلکہ PKK-PYD-YPGجو ایک دہشت گرد تنظیم ہے: صدر رجب طیب ایردوان

1306193
کُرد ہمارے بھائی ہیں لیکن جنہیں آپ کُرد کہتے ہیں وہ دہشت گرد تنظیم PKK ہے: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت بعض حکام کی طرف سے "کُرد" کے نام سے پکارا جانے والا گروپ اصل میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK ہے۔

صدر ایردوان امریکہ کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں انہوں نے صدر ٹرمپ کے ساتھ دو طرفہ اور بین الوفود مذاکرات کے بعد ایک اجلاس کا انعقاد کیا جس میں بعض ریپبلکن سینیٹرز نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ "ترکی کردوں کو اپنے بھائیوں  کی طرح دیکھتا ہے اور یہی نہیں بلکہ ترکی سب سے زیادہ کرد آبادی  رکھنے والا ملک ہے۔ سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دور میں شام سے 3 لاکھ 50 ہزار کردوں نے ترکی  کی طرف ہجرت کی۔ لیکن جسے آپ کُرد کہتے ہیں وہ اصل میں عام شہری نہیں بلکہ PKK-PYD-YPGجو ایک دہشت گرد تنظیم ہے"۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ مظلوم کوبانی نامی دہشت گرد کہ جسے گذشتہ دنوں صدر ٹرمپ 'جرنیل' کے نام سے پکار چکے ہیں وہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے سرغنہ کا منہ بولا بیٹا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ شام کی سرحد پر متوقع سیف زون میں 6 ماہ سے 2 سال کے دوران ایک ملین مہاجرین کو مقیم کرنے کا منصوبہ تیار ہے۔

اجلاس کے بعد صدر ایردوان نے صدر ٹرمپ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کی۔



متعللقہ خبریں