ترکی: داخلہ سکیورٹی آپریشن کران۔6 شروع ہو گیا

وان، حقاری اور شرناک  کے دیہی علاقوں میں جینڈرمیری، پولیس اور سکیورٹی محافظوں پر مشتمل 2 ہزار 360 اہلکاروں کی شرکت سے آپریشن کران۔6  شروع ہو گیا

1305489
ترکی: داخلہ سکیورٹی آپریشن کران۔6 شروع ہو گیا

ترکی کے اضلاع وان، حقاری اور شرناک  کے دیہی علاقوں میں جینڈرمیری، پولیس اور سکیورٹی محافظوں پر مشتمل 2 ہزار 360 اہلکاروں کی شرکت سے آپریشن کران۔6  شروع ہو گیا ہے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شرناک جینڈرمیری ریجنل کمانڈ آفس کی طرف سے وان، حقاری اور شرناک کے دیہی علاقے میں آپریشن کران۔6 شروع کر دیا گیا ہے۔ آپریشن کا مقصد علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کو موسم سرما  کے دوران علاقے میں اپنے گڑھ بنانے سے روکنا اور علاقے میں موجود دہشت گردوں کو غیر فعال بنانا ہے۔

آپریشن  میں شرناک جینڈرمیری ریجنل کمانڈ آفس میں آن ڈیوٹی جینڈرمیری کمانڈو، جینڈر میری اسپیشل آپریشن  سکیورٹی محافظ اور پولیس اسپیشل آپریشن اہلکاروں پر مشتمل 157 ٹیموں میں کُل 2 ہزار360 افراد شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں