صدر ایردوان ہنگری کے دورے پر روانہ

صدر ایردوان نے  ہوائی اڈے پر پریس کانفرنس سے  خطاب کرنے کے  ای بعد  "TC-TUR"  طیارے  کے ذریعے  ترکی  کے مقامی وقت کے مطابق 10:37  پر  ہنگری روانہ ہوگئے

1302162
صدر ایردوان ہنگری کے دورے پر روانہ

صدر  رجب طیب ایردوان ، ترکی - ہنگری اعلی سطحی اسٹریٹجیک  تعاون کونسل کے چوتھے اجلاس میں شرکت  کے کے دائرہ کار میں ہنگری  روانہ  ہو  گئے ہیں۔

صدر ایردوان نے  ہوائی اڈے پر پریس کانفرنس سے  خطاب کرنے کے  ای بعد  "TC-TUR"  طیارے  کے ذریعے  ترکی  کے مقامی وقت کے مطابق 10:37  پر  ہنگری روانہ ہوگئے۔

نائب صدر فواد اوکتائے  اور وزیر داخلہ سلیمان سویئلو اور دیگر اعلیٰ حکام نے  انہیں رخصت کیا۔  

صدر ایردوان اور ان کی اہلیہ ایمینے  ایردوان خاندان  اور  سماجی خدمات کے امور کی وزیر ر زہرا زمرات سلچوق ، وزیر خارجہ میولود  چاوش اولو ، وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ انفراسٹرکچر جاہت طروحان،  وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفی ورانک ، وزیر تجارت روحصار  پیکجان ، وزیر  ثقافت  و سیاحت مہمت نوری  ایرسوئے ، جسٹس  اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی  کے نائب صدر  جودت  یلماز ، اطلاعاتی  امور کے چئیرمین فاحروتین  آلتون، ، صدارتی ترجمان ابراہیم قالن بھی  ان کے ہمراہ ہنگری روانہ ہوگئے ہیں۔



متعللقہ خبریں