فیتو کے خلاف جدوجہد کو پر عزم طریقے سے جاری رکھنے کا فیصلہ

صدر ِ ترکی "ترکی کی شام میں حق بجانب جنگ لڑ رہے ہیں

1301242
فیتو کے خلاف جدوجہد کو پر عزم طریقے سے جاری رکھنے کا فیصلہ

صدارتی اعلی مشاورتی کونسل اجلاس میں دہشت گرد تنظیم فیتو کے خلاف  جاری جدوجہد میں کسی قسم کی ہر گز رعایت نہ دیے جانے پر غور کیا گیا ۔

امور ِ اطلاعات کے مشیر فخرالدین آلتون  نے صدر رجب ایردوان کی قیادت  میں کل منعقد ہونے  والے اجلاس کے حوالے سے ایک تحریری اعلامیہ جاری کیا ہے۔

اجلاس میں چشمہ امن عسکری کاروائی کے علاقائی و عالمی اثرات سمیت فیتو کے خلاف جدوجہد کے معاملات  پر غور کیے جانے پر زور دیتے ہوئے آلتون نے بتایا ہے کہ صدر ِ ترکی "ترکی کی شام میں حق بجانب جنگ لڑ رہے ہیں۔"

انہوں نے کہا کہ صدر    ایردوان    کے حالیہ تین برسوں میں سر انجام دیے جانے والے اہم آپریشنز میں  اصل مقصد پی کے کے۔ وائے پی جی اور داعش سمیت تمام تر دہشت گرد تنظیموں سے نبردِ آزما ہونا  ہے، مہاجرین کے مسائل کو واحدانہ طور پر ترکی کے سر ڈالا دیا گیا ہے، دہشت گرد تنظیموں میں شمولیت کے لیے آنے والوں کے سامنے دیوار کھینچنے والے ترکی کو غیر حق بجانب تہمتوں کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔  عالمی سطح پر  شدید دباو   میں چشمہ امن کاروائی کے ساتھ مزید اضافہ ہوا ہے۔

آلتون نے مزید بتایا کہ اجلاس میں ترکی کی حق بجانب جدوجہد کو عالمی رائے عامہ تک پہنچانے اور ترکی  مخالف گندے  پراپیگنڈے کے خلاف نبرد آزما ہونے کے لیے  لازمی اقدامات پر بھی غور و حوض کیا گیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں