ترکی نے گرفتار 18 شامی فوجیوں کو رہا کر دیا

ترکی نے شمال مشرقی شام سے حراست ميں ليے گئے 18شامی افراد کو رہا کر ديا ہےجن کے بارے ميں کہا جا رہا ہے کہ یہ شامی فوجی ہيں

1298288
ترکی نے گرفتار 18 شامی فوجیوں کو رہا کر دیا

ترکی نے شمال مشرقی شام سے حراست ميں ليے گئے 18شامی افراد کو رہا کر ديا ہےجن کے بارے ميں کہا جا رہا ہے کہ یہ شامی فوجی ہيں۔

 ترک وزارت دفاع نے ان کی رہائی کی تصديق گزشتہ  شب کی البتہ   يہ واضح نہيں کہ انہيں کس کے حوالے کيا گيا ہے البتہ بيان ميں  کہا گيا  ہے کہ یہ  رہائی روس کی ثالثی کے نتيجے ميں عمل ميں آئی ہے۔

 واضح رہے کہ  آج ہی سے ترکی اور روس شام کے شمال مشرقی حصے ميں مشترکہ گشتيں بھی شروع کر رہے ہيں۔

 ان  18 شامی فوجيوں کو سرحدی شہر راس العين سے 29اکتوبر کو گرفتار کيا گيا تھا۔



متعللقہ خبریں