ہم نہ صرف پناہ گزینوں کی ذمہ داریاں پوری کررہےہیں بلکہ انسایت کی عزت وقارکابھی تحفظ کررہےہیں:ایردوان

انہوں نے کل چھٹے  عالمِ  ترک طب     کنونشن   سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  چشمہ  امن فوجی   آپریشن  کے ذریعے  شامی پناہ گزینوں کی واپسی   کے لیے  جگہ    حاصل کرلی گئی ہے

1298565
ہم نہ صرف پناہ گزینوں کی ذمہ داریاں پوری کررہےہیں بلکہ انسایت کی عزت وقارکابھی تحفظ کررہےہیں:ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ شام میں قائم  کیا جانے والا "سیف  زون"  آج  شام میں  سب سے پُرامن اور قابلِ رہائش مقام ہے۔

  انہوں نے کل چھٹے  عالمِ  ترک طب     کنونشن   سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  چشمہ  امن فوجی   آپریشن  کے ذریعے  شامی پناہ گزینوں کی واپسی   کے لیے  جگہ    حاصل کرلی گئی ہے۔

انہوں نے  کہا کہ  وہ شامی مہاجرین کے بارے میں اقوام متحدہ  سے ایک نئی اپیل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل ، انتونیو گوٹیرس  جو  میرے مہمان ہوں گے، ان  سے بین الاقوامی ڈونرز میٹنگ کا اہتمام کرنے سے متعلق بات چیت کروں گا۔ اگر انہوں نے  اپیل کردی  تو ٹھیک ہے ورنہ پھر  میں خود ہی  ڈونر زمیٹنگ کی اپیل کروں گا۔

صدر ایردوان نے  کہا کہ   تل ابیض  اور رسول عین  کے درمیان بھی اگر ضرورت پڑی تو  پناہ گزینوں کا شہر آباد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ  "ہم نے برسوں سے اپنی سرزمین میں لاکھوں پناہ گزینوں کی میزبانی  کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ بدقسمتی سےبین الاقوامی برادری صرف مشورہ دینے کے سوا کوئی کام نہیں کررہی ہے۔  ہم انسان اور  انسانی   زندگی   کو اہمیت دیتے ہیں  جبکہ   دیگر ممالک  ایک قطرہ پٹرول کو ایک قطرہ خون  ترجیح   دیتے ہیں   اور صرف اور صرف اپنے مفاد  ات  کا  ہی خیال کرتے ہیں  جبکہ  ہمارے لیے انسانی زندگی زیادہ اہم ہے اور یہی  ہمارے میں اور ان میں فرق ہے۔

 صدر ایردوان نے  کہا کہ جن ممالک نے گذشتہ 8 سالوں سے شامی مہاجرین کے لئے خاردار تاروں کے جال کو کھینچنے کے سوا کچھ نہیں کیا ہے  اب وہ  ان پناہ گزینوں   کی پناہ کے لیے  کی جانے والی کوششوں  کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  کوئی ہمیں کیا کہتا ہے  ہم ان چیزوں کی پرواہ کیے بغیر  ہم ان پناہ گزینوں کو  اپنی سرحدوں کے اندر اور سرحد پار  خدمات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔  انہوں نے کہا کہ   ہم   مظلوموں اور متاثرین کے لئے امید کا ممبہ ثابت ہوں   گے ۔  انہوں نے کہا کہ   ہم صرف اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے تک ہی محدود نہیں ر ہیں  گے بلکہ    اس طرح  ہم  تمام انسانیت کی عزت  و وقار کو بھی بچانے پر یقین رکھتے ہیں۔  



متعللقہ خبریں