امریکی ایوان نمائندگان میں ترکی پر پابندیوں کے مسودہ بل ہر منظوری پر ترکی کا شدید رد عمل

ہ چیز 17 اکتوبر کو شام کے معاملے میں امریکہ کے ساتھ طے پانے والے سمجھوتے کے بھی  بر خلاف ہے

1297033
امریکی ایوان نمائندگان میں ترکی پر پابندیوں کے مسودہ بل ہر منظوری پر ترکی کا شدید رد عمل

ترکی نے امریکی ایوان ِ نمائندگان میں شمالی شام میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم وائے پی جی/PKK/ایس ڈی جی اور داعش مخالف  چشمہ امن عسکری کاروائی کو جواز بناتے ہوئے  ترکی پر پابندیاں عائد کرنے کے بل کی منظوری کی شدید مذمت کی ہے۔

دفترِ خارجہ کی جانب سے اس موضوع کے حوالے سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ"چشمہ امن کاروائی  کو جواز بناتے ہوئے ہمارے ملک پر پابندیاں عائد کرنے پر مبنی مسودہ بل کی آج امریکی ایوانِ نمائندگان میں منظوری کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ "

ترکی میں اعلی سطحی حکام اور مسلح افواج  کو ہدف بنانے والےمسودے  کے نیٹو کی چھت تلے  جاری اتحاد کی روح کے منافی ہونے کا اشارہ دینے والے اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ چیز 17 اکتوبر کو شام کے معاملے میں امریکہ کے ساتھ طے پانے والے سمجھوتے کے بھی  بر خلاف ہے۔

امریکہ  کے یکطرفہ دھمکیوں کے ساتھ کسی نتیجے تک نہ پہنچ سکنے  کی وضاحت کرنے والے اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ"حالیہ ایام میں ایک اتحادی ملک  اور دہشت گرد تنظیم وائے پی جی/PKK/ایس ڈی جی کے درمیان  تفریق   کو بھی نظر انداز کرنے والے بیانات اور کاروائیوں کے ذریعے ایک دہشت گرد  کو جائز  مقام دلانے کی غفلت میں پڑنے والے امریکی عہدیدار ان  کو اب یہ  سمجھ لینا چاہیے کہ یکطرفہ دھمکیاں اور اقدامات  بے جا ثابت ہوں گے۔ ہم امریکی کانگرس کو ہمارے  باہمی تعلقات کی روح سے لا تعلق  ہونے والے معاملات کو داخلی سیاست کا آلہ کار بنانے کا خاتمہ کرنے، اتحادو شراکت داری پر مبنی ہمارے تعلقات کے  شان ِ شایان  حرکت کرنے اور  امریکی انتظامیہ کے ساتھ   باہمی تعلقات کو زد پہنچا سکنے  والے  اقدامات کا سد باب  کرنے کے لیے لازمی تدابیر اختیار کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔ "



متعللقہ خبریں