ترکی کے مختلف شہروں میں یومِ جمہوریہ کے موقع پرمنعقد تقریبات میں عوام کی گہری دلچسپی

یوم جمہوریہ ہر سال کی طرح اس سال  اندرونِ ملک اور غیر ممالک میں ترکی کے سفارت خانوں میں   بڑے جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

1296409
ترکی کے مختلف شہروں میں یومِ جمہوریہ کے موقع پرمنعقد تقریبات میں عوام کی گہری دلچسپی

29 اکتوبر 1923 کو اعلان کردہ جمہوریہ  ترکی کے قیام کی آج 96 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

یوم جمہوریہ ہر سال کی طرح اس سال  اندرونِ ملک اور غیر ممالک میں ترکی کے سفارت خانوں میں   بڑے جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

مرسین اسٹیٹ اوپیرا اور بیلے نے یوم جمہوریہ کی سرگرمیوں کے دائرہ کار میں ایک کنسرٹ کا اہتمام کیا۔

کنسرٹ میں ، ترکی کے قیام   کی کہانی   میں اہم کردار ادا کرنے والے  چناق قلعے ،  سکاریہ اور عظیم حملوں  کو سینفینی   آرکیسٹرا کےذریعے  شائقین تک پہنچایا گیا۔

قارا بیوک  میں 29  ا کتوبر  یومِ جمہوریہ  کے موقع پر مشعل بردار جلوس میں لوگو۳ں نے گہری دلچسپی لی۔  

لوگوں نے ے میونسپل بینڈ کے ہمراہ ترکی کے پراچم اور مشعلوں کو اپنے ہاتھوں میں لے کر شہر کے اسکوائر کی طرف مارچ کیا۔

ایس کی شہر  میں  پُرجوش تقریبات  منعقد کی گئیں۔ پورسک نہر  پر ، کشتیوں پر مشعل بردار  جلوس  نے  آتشبازی کا مظاہرہ کیا ۔ نہر  کے  پُلوں اور کناروں پر  جمع ہجوم  نے   بڑے جوش و خروش سے  یہ مظاہرہ دیکھا۔

ریضے میں  مقامی رقص  اور مقامی نغموں نے   لوگوں میں نیا جوش و  لولہ  پیدا کردیا  ۔ اس موقع پر احمد مسعود پارک  میں جمع ہونے والے  شہریوں نے  قصبے کے مرکز ی علاقے کا رخ کرتے ہوئے جمہوریہ  ترکی کے قیام کی سالگرہ منائی۔

آئدن  کے علاقے سوکے  میں   بھی  جشن کی سرگرمیاں اپنے عروج پر تھیں ۔

جمہوریہ اسکوائر  میں جمع  شہریوں نے  ، مشعلیں اور ترک پرچم ہاتھوں میں   مارچ کیا ۔ ٹاون چوک میں منعقدہ کنسرٹ میں شہریوں نے بڑی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

 



متعللقہ خبریں