ترکی دہشت گردتنظیم  داعش  کے  سرغنہ  بغدادی  کی ہلاکت کا خیر مقدم کرتا ہے: صدر ایردوان

صدر ایردوان نے  سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر داعش  کے سرغنہ بغدادی کے قتل کے بارے میں ایک بیان  جاری کیا ہے

1295749
ترکی   دہشت گردتنظیم  داعش  کے  سرغنہ  بغدادی  کی ہلاکت کا خیر مقدم کرتا ہے:  صدر ایردوان

صدر  رجب طیب ایردوان  نے کہا  کہ    ترکی   نے  دہشت گردتنظیم  داعش  کے  سرغنہ  بغدادی  کی ہلاکت  پر  خیر مقدم کیا ہے۔

صدر ایردوان نے  سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر داعش  کے سرغنہ بغدادی کے قتل کے بارے میں ایک بیان  جاری کیا ہے۔

صدر ایردوان  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  داعش کے  سرغنہ کی ہلاکت دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جدو جہد   کے نتیجے میں عمل میں آئی ہے۔  انہوں نے کہا کہ  دہشت گرد تنظیموں  داعش، پی کے کے اور وائی پی جی  کے خلاف جدو جہد میں سب سے بھار ی قیمت ترکی ہی نے ادا کی ہے جس پر ترکی اس ہلاکت کا خیر مقدم کرتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ  انہیں یقین ہے کہ اتحاد کی روح کے تحت دہشت گردی کے خلاف پرعزم جدوجہد سے پوری انسانیت  کے لیے امن قائم  کرنے میں مدد ملے گی۔

 

 



متعللقہ خبریں