کردی عوام ہمارے بھائی ہیں، ہم ان سے زیادتی کا سوچ بھی نہیں سکتے، ترکی

چشمہ امن کاروائی میں پر طرح کے انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کی گئی ہے، وزیر دفاع

1295115
کردی عوام ہمارے بھائی ہیں، ہم ان سے زیادتی کا سوچ بھی نہیں سکتے، ترکی

وزیرِ دفاع خلوصی آقار  کا کہنا ہے کہ سوچی  مطابقت کے دائرہ کار میں شمالی شام میں عمل درآمد منصوبہ بندی کے مطابق جاری ہے۔

بیلجین دارالحکومت برسلز  میں نیٹو کے وزراء دفاع کے اجلاس کے بعد ترکی  کے نیٹو میں دائمی نمائندہ دفتر میں اخباری نمائندوں کو سوالات کا جواب دینے والے جناب  آقار نے بتایا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پر عزم طریقے سے جاری ہے اور ہمارے ہدف میں صرف اور صرف دہشت گرد ہیں، کردی لوگ ہمارے بھائی ہیں ان کے ساتھ زیادتی  ہم ہر گز زیادتی نہیں کر سکتے۔"

ان کا کہنا تھا کہ خاصکر مغربی میڈیا میں جھوٹ موٹ کی خبروں کے ذریعے رائے عامہ میں غلط معلومات  پھیلائی جا رہی ہیں۔

مغربی میڈیا میں وائے پی جی /PKK  کے خلاف آپریشن کو کرد مخالف آپریشن کے طور پر بیان کیا جا رہا ہے۔  یہ ایسا ہر گز نہیں۔  ہم جن علاقوں میں آپریشن کر رہے ہیں وپاں پر عرب، کردی آرامی، سریانی   طبقے آباد ہیں۔  جن کے ساتھ ہمارا کوئی لین دین نہیں۔ ان کا تحفظ ہمارے لیے عزت و قار کی بات ہے، اس حقیقت کو ہر کس جان لے۔

وزیر دفاع نے بتایا کہ چشمہ امن کاروائی میں پر طرح کے انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کی گئی ہے۔

شہریوں کے تحفظ  کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے اور نسلی صفائی جیسی اصطلاحات سر اسر الزام تراشیاں اور بیہودہ ہیں۔  ہماری فوج نے وہاں پر کسی قسم کی غیر قانونی حرکت نہیں کی۔

سیکورٹی  زون  کے حوالے سے جرمنی کی تجویز کا بھی ذکر کرنے والے آقار نے بتایا کہ "وہ اس تجویز کو واضح طور پر ہمارے سامنے پیش کریں۔ اگر یہ صدر  ترکی کی قیادت میں جاری اس آپریشن اور اس کے مقاصد کے عین مطابق ہے تو ہم اس پر مل جل کر کام کرسکتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں