ترکی: نان الائینڈ موومنٹ فلسطین کے ساتھ تعاون کو جاری رکھے

اسرائیل کی قبضہ اور توسیعی پالیسیاں جاری ہیں اور انتخابی مہم کے دوران نیتان یاہو کے بیانات اس کی کھلی عکاسی کرتے ہیں کہ اسرائیل ایک نسلیت پرست حکومت میں تبدیل ہو رہا ہے: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1294045
ترکی: نان الائینڈ موومنٹ فلسطین کے ساتھ تعاون کو جاری رکھے
cavusoglu baku filistin1.jpg

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے بین الاقوامی اجلاس میں فلسطینی عوام  کے لئے تعاون کی اپیل کی ہے۔

میولود چاوش اولو نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو  میں 18 نان الائینڈ موومنٹ  کے سربراہی اجلاس کے دائرہ کار میں اور "فلسطین " کے زیرِ عنوان منعقدہ وزراء کمیٹی اجلاس  میں شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت فلسطین دعوے کو درپیش دور اس کی تاریخ کے مشکل ترین ادوار میں سے ایک ہے۔ ایسے دور میں نان الائینڈ موومنٹ کا فلسطین ساتھ تعاون کو جاری رکھنا نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

چاوش اولو نے کہا ہے کہ ہم ایک دفعہ پھر اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ اسرائیل کی قبضہ اور توسیعی پالیسیاں  جاری ہیں اور انتخابی مہم کے دوران نیتان یاہو کے بیانات اس کی کھلی عکاسی کرتے ہیں کہ اسرائیل ایک نسلیت پرست حکومت میں تبدیل ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام مستقل طور پر ہنگامی حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔ اس وقت 1967 کی سرحدوں کے اندر اور مشرقی بیت المقدس کے دارالحکومت والی اسرائیل کے ساتھ ایک ہی جغرافیے میں  خود مختار اور آزاد  فلسطینی حکومت کی ضرورت ہے۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ نئی رہائشی بستیوں کے فیصلوں ، فلسطینیوں کی حق تلفیوں اوربیت المقدس کی تاریخی  اور آئینی حیثیت کو مسخ کرنے کی کاروائیوں  سے باز رکھنے کے لئے اسرائیل پر دباو ڈالنے کی ضرورت ہے۔



متعللقہ خبریں