امریکہ نے ترکی پر عائد تمام تر پابندیاں ہٹا دیں

صدر رجب طیب ایردوان وطن سے محبت کرنے والے اور اچھے امور پر  کا ربند ایک انسان ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

1293586
امریکہ نے ترکی پر عائد تمام تر پابندیاں ہٹا دیں

امریکی  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  اطلاع دی ہے کہ انہوں نے ترکی پر عائد تمام تر پابندیوں  کو ہٹانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے دارالحکومت واشنگٹن میں پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔

صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ بڑے اچھے تعلقات موجودہونے کا ذکر کرنے والے ٹرمپ نے بتایا  ہے کہ "وہ،  اپنے وطن سے محبت کرنے والے اور اچھے امور پر  کا ربند ایک انسان ہیں، ہم مستقبل قریب میں یکجا ہو سکتے ہیں۔"

امریکی صدر کا  کہنا ہے کہ انہوں نے  وزیر ِ خزانہ اسٹیون منوچن کو ترکی پر عائد تمام تر پابندیوں کو ہٹانے کی ہدایت کر دی ہے۔

یا د رہے کہ ترک مسلح افواج نے  شام میں دریائے فرات کے مشرقی کنارے کے علاقے میں، ملک اور خطے میں امن و امان  کا ماحول قائم کرنے کے زیر مقصد نو اکتوبر کو چشمہ امن فوجی کاروائی کا آغاز کیا تھا۔

جس پر امریکی انتظامیہ نے اس  کے جواب میں ترکی پر بعض پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں