ترک اور امریکی وزراء دفاع کی 120 گھنٹوں کے معاہدے کے حوالے سے بات چیت

ترک مسلح افواج  کے عناصر کے خلاف کسی قسم کی دشمنانہ حرکت یا پھر چھیڑا خانی کی صورت میں یہ اپنا جائز دفاعی حق استعمال کرے گی

1290768
ترک اور امریکی وزراء دفاع کی 120 گھنٹوں کے معاہدے کے حوالے سے بات چیت

وزیرِ دفاع خلوصی آقار  نے امریکی ہم منصب مارک ایسپر سے ٹیلی فون پر  شام کے حوالے سے حالیہ پیش رفت پر بات چیت کی ہے۔

دفترِ خارجہ کی جانب سے  جاری کردہ اعلان  میں  واضح کیا گیا ہے کہ دونوں وزراء کی ٹیلی فون پر بات چیت میں ترکی اور امریکہ کے مابین 17 اکتوبر کو طے پانے والی مطابقت، سیکورٹی زون کے قیام کے حوالے سے امور کو شامی سرزمین کی سالمیت کے  احترام کے دائرے میں کامیابی سے ہمکنار ہونے  کا ہدف  بنائے جانے پر زور دیا گیا ہے۔

ملاقات  میں امریکہ سے دی گئی ضمانتوں کو پورا کرنے کی توقعات اور داعش کے خلاف جدوجہد کے معاملے میں  عزم  کے جاری ہونے  کا اظہار کرتے ہوئے مطابقت میں وضع کردہ طریقے سے 120 گھنٹوں کے اندر پی کے کے /وائے پی جی کے علاقے سے انخلاء، بھاری اسلحہ کو واپس لینے  اور دہشت گردوں کے مورچوں کو تباہ کرنے  کی کاروائیوں کا  قریبی طور پر جائزہ لینے  کا  ذکر کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ

 ترک مسلح افواج  کے عناصر کے خلاف کسی قسم کی دشمنانہ حرکت یا پھر چھیڑا خانی کی صورت میں یہ اپنا جائز دفاعی حق استعمال کرے گی۔

مسلح افواج کے سربراہ جنرل یاشار گولیر نے بھی امریکی ہم منصب مارک میلے سے ٹیلی فونک بات چیت کی ہے۔  جس میں شام میں سیکورٹی کی صورتحال اور یومیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔

 



متعللقہ خبریں