ترکی کا یورپی یونین کے ساتھ متعدد شعبوں میں تعاون میں نظر ثانی کرنے کا اعلان

ترکی کی  وزارتِ خارجہ  کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے  میں کہا گیا ہے کہ  "ہم شام اور مشرقی بحیرہ روم  سے متعلق    یورپی یونین کی خارجہ تعلقات کی  کونسل کے قراردادوں کو پوری طرح سے مسترد کرتے ہیں اور ان کی مذمت کرتے ہیں

1287984
ترکی کا یورپی یونین کے ساتھ متعدد شعبوں میں تعاون میں نظر ثانی کرنے کا اعلان

ہم یورپی یونین کے ساتھ متعدد شعبوں میں تعاون میں نظر ثانی  کریں گے۔

ترکی نے اعلان کیا ہے کہ وہ متعدد شعبوں میں  یورپی یونین کے ساتھ تعاون پر نظرثانی کریں گے۔

ترکی کی  وزارتِ خارجہ  کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے  میں کہا گیا ہے کہ  "ہم شام اور مشرقی بحیرہ روم  سے متعلق    یورپی یونین کی خارجہ تعلقات کی  کونسل کے قراردادوں کو پوری طرح سے مسترد کرتے ہیں اور ان کی مذمت کرتے ہیں ۔

وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  یورپی یونین کے داعش کے خلاف جدو جہد کے بارے میں ترکی  کو   سبق سکھانے  کا کوئی حق نہیں ہے ۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  غیر قانونی  اور متعصبانہ رویے  کی وجہ سے یورپی یونین کے ساتھ  متعدد شعبوں میں   تعاون پر نظر ثانی  کرنے پر غور کیا جائے گا۔

 

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ یورپی یونین  مشرقی بحیرہ روم ترکی کی جانب سے   تیل کی تلاش سے متعل کھدائی   کی سرگرمیوں کو غیر قانونی سمجھتا ہےجسے ترکی  کسی  صورت بھی  قبول نہیں کرتا ہے۔



متعللقہ خبریں