ترکی: عرب لیگ کا اعلامیہ دہشت گردوں کے ساتھ اتحاد اور عرب دنیا کی توہین ہے

عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل  کو عرب دنیا اور عرب عوام کی آواز بننا چاہیے لیکن ان کا عربوں کے وطن کے حصے بخرے کرنے میں مصروف دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنا عبرتناک پہلو ہے: حامی آق سوئے

1287057
ترکی: عرب لیگ کا اعلامیہ دہشت گردوں کے ساتھ اتحاد اور عرب دنیا کی توہین ہے

ترکی نے کہا ہے کہ عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل  کا ترکی کو قصوار ٹھہرانا علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PYD/YPG/PKK کے جرائم میں شراکت اور عرب دنیا کی توہین کے مترادف ہے۔

ترکی کی وزارت خارجہ کے ترجمان حامی آق سوئے نےعرب لیگ اجلاس سے متعلق سوال کے جواب میں کہا ہے کہ PYD/YPG/PKKکی نسلی صفائی کی پالیسی اور انسانیت سوز جرائم کے اوّلین اور سب سے بڑے متاثرین شامی عرب ہیں۔ دہشت گرد تنظیم نے ،دریائے فرات کے مشرق میں، لاکھوں عربوں کو   گھر سے بے گھر کر دیا ہے۔

آق سوئے نے کہا ہے کہ عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل  کو عرب دنیا اور عرب عوام کی آواز بننا چاہیے لیکن ان کا شامی عربوں کے حق حقوق کا  دفاع کرنے کی بجائے شام میں عربوں کے خلاف کئے جانے والے جرائم کا سبب بننا اور عربوں کے وطن کے حصے بخرے کرنے میں مصروف دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنا عبرتناک پہلو ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بیت المقدس سمیت مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے جغرافیہ میں لاکھوں انسانوں کو متاثر کرنے والے غیر مشروع اقدامات اور مظالم  کے مقابل چُپ سادھنے والے عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل شام کی زمینی سالمیت کی دشمن ایک دہشت گرد تنظیم  کی بجائے ترکی پر قابض قوت ہونے کا الزام لگا رہے ہیں۔ اور یہ چیز اس دہشت گرد تنظیم کے جرائم میں حصے  دار بننے اور عرب دنیا کی توہین کرنے کے مترادف ہے۔

وزیر مواصلات فخر الدین آلتن نے بھی ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں عرب  لیگ کی طرف سے چشمہ امن آپریشن کے خلاف جاری کردہ اعلامیے کی مذمت کی ہے۔

آلتن نے کہا ہے کہ ہم بہت اچھی طرح جانتے ہیں کہ ترکی کے فلسطینی عوام  کا دفاع کرنے،  بیت المقدس کے قابضوں کے ہاتھوں میں جانے پر اعتراض کرنے ، حملوں، قتل یا پھر یمن میں معصوم انسانوں پر بمباری جیسے واقعات کے خلاف آواز اٹھانے پر بے اطمینان ہونے والے عرب دنیا کی نمائندگی نہیں کرتے۔ عربوں کی اکثریتی آبادی والے علاقے  پر PKK کے قبضے، معصوم عرب شہریوں  کے در بدر ہونے  اور عرب دیہاتوں کے تباہ و برباد ہونے  پر بالکل  بھی بے اطمینان نہ ہونے والے اگر ہماری دہشت گردی کے خلاف جاری جدوجہد سے بے اطمینان ہو رہے ہیں تو یہ چیز ہمارے لئے باعث فخر ہے۔

جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ترجمان عمر چیلک نے بھی اپنے ٹویٹر پیج سے یورپی یونین اور عرب لیگ کے ترکی سے متعلق فیصلے  کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

چیلک نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے ادارے تو مشرقی یورپ کو ہی سمجھنے سے قاصر ہیں  ، ترکی کو سمجھنے کے لئے تو ان کا ایک ذہنی انقلاب سے  گزرنا ضروری ہے۔ یہ سوال  تو اب یورپ کے ہر گوشے سے پوچھا جا رہا ہے کہ آخر یورپی یونین کا فائدہ کیا ہے؟ یورپی یونین ترکی کے خلاف ایک ذہنی توازن سے محروم آرگنائزیشن کی طرح بات کر رہی ہے۔ دہشت گرد تنظیم PYD/YPG کے ساتھ اتحاد بنانے والے یورپی یونین کے ممالک  اپنی سرحدوں اور جمہوریت کو دہشتگردی سے محفوظ رکھنے پر ترکی کے خلاف آوازیں اٹھا رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں