ترکی، شام سے دہشت گردوں نے گولے اور راکٹ پھینکتے ہوئے 11 شہریوں کو شہید کر ڈالا

شہید ہونے والے ترکی ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن کے ٹی آرٹی کردی چینل کے ملازمین میں سے گولائے دیمر کے والد مہمت شیرین دیمر بھی شامل ہیں

1286762
ترکی، شام سے دہشت گردوں نے گولے اور راکٹ پھینکتے ہوئے 11 شہریوں کو شہید کر ڈالا

چشمہ امن آپریشن کے باعث پھنس  کر رہ جانے والی علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم وائے پی جی/PKK نے اپنے زیر ِ تسلط علاقوں میں شامی شہریوں پر حملے کر دیے۔

ان حملوں  میں ماردن اور شانلی عرفا میں 11 شہری شہید جبکہ 37 زخمی ہو گئے۔

دہشت گردوں نے شام میں زیر تسلط علاقے سے توپ  کے گولے اور راکٹ پھینکے۔

شہید ہونے والے ترکی ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن کے ٹی آرٹی کردی چینل کے ملازمین میں سے گولائے دیمر کے والد مہمت شیرین دیمر بھی شامل ہیں۔

جس پر ٹی آرٹی نے دیمر کے لیے سرکاری تعزیتی پیغام بھی جاری کیا ہے۔

35 زخمیوں کو اسپتالوں میں زیرعلاج لے لیا گیا ہے۔

دہشت گردوں نے شانلی عرفا میں بھی شہریوں کو نشانہ بنایا  جہاں پر  تین افراد جام ِ شہادت نوش کر گئے۔

 

 



متعللقہ خبریں