شمالی شام میں جاری "چشمہ امن" فوجی آپریشن کو مقاصد کی تکمیل تک جاری رکھا جائے گا: صدر ایردوان

صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار  استنبول میں انسداد دہشت گردی اور علاقائی رابطے سے متعلق  تیسری پارلیمنٹ کے اسپیکرز   کانفرنس  سے  خطاب کرتے ہوئے کیا

1286664
شمالی شام میں جاری "چشمہ امن" فوجی آپریشن  کو مقاصد کی تکمیل تک جاری رکھا جائے گا: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف  جاری  جنگ  میں  اٹھائے گئے اقدامات کو کو ہرگز  ختم نہیں کیا جائے گا۔

صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار  استنبول میں انسداد دہشت گردی اور علاقائی رابطے سے متعلق  تیسری پارلیمنٹ کے اسپیکرز   کانفرنس  سے  خطاب کرتے ہوئے کیا۔  

انہوں نے کہا کہ  شام اور عراق میں ترکی کی مسلح افواج کی جانب سے  جاری  دہشت گردی کی  روک تھام کے لیے  کی جانے والی کاروائی ان ممالک کی علاقائی سالمیت اور خودمختار ی  کو ہرگز ہدف بنائے ہوئے نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ شام میں گزشتہ3  دنوں سے جاری   " چشمہ امن"   فوجی آپریشن شامی پناہ گزینوں کو  سلامتی اور تحفظ سے ان کے وطن اور گھروں  کو   واپسی  کا بندو بست کرے گی۔

"انہوں نے کہا کہ  ہماری جدوجہد ہمارے کرد بھائیوں کےخلاف نہیں ہے  بلکہ دہشت گرد  تنظیم  پی کے کے اور اس کے ونگ   پی وائی ڈی / وائی پی جی کے خلاف ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ    قطع نظر اس کے کوئی کچھ بھی کہے  اب اس  آپریشن کو  نہیں روکا جائے گا، اب اپنے فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا ہم جن مشکلات سے دوچار ہیں وہ  اس جغرافیے یا علاقے  کا مقدر  نہیں ہے ۔ ان مشکلات پر قابو پانا  ہمارے اپنے ہاتھوں میں ہے ۔ شام میں  "چشمہ امن" فوجی آپریشن   شام کی تقسیم  یا اسے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے لیے نہیں ہے  بلکہ ان  ملک میں آباد    تمام افراد  کے تحفظ  اور حقوق  کی  پاسداری کے لیے  جاری ہے۔  



متعللقہ خبریں