پاکستان کی شمالی شام میں ترکی کی فوجی کاروائی کی حمایت

ترکی بھی پاکستان کی طرح دہشت گردی کا نشانہ بننے والے ممالک کی صف میں شامل ہے

1286123
پاکستان کی شمالی شام میں ترکی کی فوجی کاروائی کی حمایت

پاکستانی دفترِ خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے،ترکی   کی جنوبی سرحدوں پر قائم کرنے کی کوشش ہونے والی دہشت گرد راہداری  ناکارہ بنانے ، علاقے میں امن وامان کی صورتحال پیدا  کرنے کے زیر مقصد چشمہ امن کاروائی   کے حوالے سے کہا ہے کہ  ہم ترکی کے ملکی سلامتی کے تحفظ کے  حوالے سے خدشات کو سمجھتے ہیں۔  ترکی بھی پاکستان کی طرح دہشت گردی کا نشانہ بننے والے ممالک کی صف میں شامل ہے۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان نے بتایا  کہ ترکی  کی شام میں سیاسی حل کے حوالے سے کوششوں اور اقدامات کی پاکستان  بھر پور حمایت کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ"35 لاکھ سے زائد شامی مہاجرین کی  احسن طریقے سے میزبانی کرنے والے ترکی کی انسانی  کاروائیاں باعث ِ ستائش ہیں  اور ہم خطے میں ترکی  کے سلامتی خدشات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔ کیونکہ ترکی  بھی پاکستان  کی طرح سالہا سال سے دہشت گردی کا نشانہ بننے والا ایک ملک ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ پاکستان ،  شامی سر زمین کی سالمیت اور قلیل ترین مدت میں تمام تر طرفین  اور خطے کے ممالک کے ساتھ یکجا ہوتے ہوئے   اس مسئلے کو حل سے ہمکنار کیے جانے  پر پُر امید ہے۔

 



متعللقہ خبریں