شام میں فوجی آپریشن کی تمام تیاریاں مکمل ہیں:ترک محکمہ دفاع

ترک محکمہ دفاع  نے اعلان کیا ہے کہ اس نے شام کے شمال مشرق ممکنہ فوجی آپریشن کے لیے مطلوبہ تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں

1283556
شام میں فوجی آپریشن کی تمام تیاریاں مکمل ہیں:ترک محکمہ دفاع
tsk asker.jpg

ترک محکمہ دفاع  نے اعلان کیا ہے کہ اس نے شام کے شمال مشرق ممکنہ فوجی آپریشن کے لیے مطلوبہ تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

اس بات کا اعلان گزشتہ شب  ایک ٹویٹ میں کیا گیا۔

 ٹویٹ میں کہا گیا کہ ایک محفوظ علاقے  کا قیام امن و استحکام اور خود شامیوں کے لیے ضروری ہے  تا کہ وہ محفوظ زندگی گزار سکیں۔

ادھر امریکی انتظامیہ کے ایک عہدے دار  نے باور کرایا ہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے ترکی کے متوقع آپریشن  کے  علاقے سے امریکی فوجیوں کے اخراج      کا مطلب شام سے انخلا نہیں ہے۔

مذکورہ   اہلکار نے واضح کیا کہ فیصلے کا مقصد شام میں 50 سے 100 امریکی فوجیوں کو از سر نو تعینات کرنا ہے۔



متعللقہ خبریں