ایرودان۔ٹرمپ ٹیلیفون بات چیت،مسئلہ شام پر تبادلہ خیال

ایوان صدر کے امور اطلاعات کے مطابق ، اس ٹیلیفون بات چیت میں دو طرفہ تعلقات کے علاوہ مشرقی دریائے  فرات  میں  ایک محفوظ علاقے کے قیام  پر تبادلہ خیال  بھی ہوا

1282776
ایرودان۔ٹرمپ ٹیلیفون بات چیت،مسئلہ شام پر تبادلہ خیال

صدر رجب طیب ایرودان  نے امریکی ہم منصب ڈونالڈ ٹرمپ سے مسئلہ شام پر   بات چیت کی  ہے ۔

ایوان صدر کے امور اطلاعات کے مطابق ، اس ٹیلیفون بات چیت میں دو طرفہ تعلقات کے علاوہ مشرقی دریائے  فرات      میں  ایک محفوظ علاقے کے قیام  پر تبادلہ خیال  بھی ہوا۔

 صدر ایروان   نے  اس  بات چیت میں کہا کہ  ترکی  شام میں  پی کےکے  اور داعش  جیسی دہشتگرد تنظیموں کے خلاف  ہر قسم کے اقدامات اٹھائے گا  لیکن امریکی فوج اور سلامتی عناصر نے   اس معاملے پر دو طرفہ مطابقت کے باوجود  عملی اقدام لینے میں  تاخیر کی ہے  جس پر اُسے تشویش ہے ۔

دونوں صدور نے   اگلے ماہ صدر ایردوان کے دورہ واشنگٹن  کے دوران     ملاقات   کا بھی  فیصلہ کیا ۔

 دوسری جانب وائٹ ہاوس نے  اپنے بیان میں  کہا کہ  ترکی ،عنقریب  شمالی شام     میں آپریشن شروع کر دے گا لیکن  امریکی فوج اس میں شامل نہیں ہوگی ۔

 



متعللقہ خبریں