ترکی کی شام میں ممکنہ کاروائی،امریکی دستے علاقہ چھوڑ رہے ہیں

امریکہ نے شمال مشرقی شام میں ترک فوج کے داخلے سے پہلے وہاں تعینات اپنے فوجی دستے واپس بلانا شروع کر دیے ہیں

1283176
ترکی کی شام میں ممکنہ کاروائی،امریکی دستے علاقہ چھوڑ رہے ہیں

امریکہ نے شمال مشرقی شام میں ترک فوج کے داخلے سے پہلے وہاں تعینات اپنے فوجی دستے واپس بلانا شروع کر دیے ہیں۔

 اس سے قبل وائٹ ہاؤس نے کہا تھا کہ امریکہ  اس شامی علاقے میں فوجی پیش قدمی میں ترکی کی حمایت نہیں کرنا چاہتا۔

خبر کے مطابق، شمال مشرقی شام سے امریکی فوجی انخلا آج سے شروع ہو گیا   ہے۔

 یہ ترکی اور شام کے درمیان سرحد کے قریب وہی شامی علاقہ ہے جو وائی پی جی کے کنٹرول میں ہے اور جہاں انقرہ حکومت  اس کے ارکان کے خلاف کارروائی کرنا چاہتی ہے۔

اس سے پیشتر  وائٹ ہاؤس کی طرف سے یہ بھی کہہ دیا گہا تھا کہ واشنگٹن انتظامیہ  ترک شامی سرحد کے قریب اس علاقے میں ترک فوج کی مسلح کارروائیوں میں نہ تو کوئی عسکری مدد کرنا چاہتا ہے اور نہ ہی ان کا حصہ بننا چاہتا ہے، اس لیے وہاں سے امریکی فوجی دستے واپس بلا لیے جائیں گے۔

 یاد رہے کہ  شمال مشرقی شام سے امریکہ کے اس فوجی انخلا سے  قبل صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر بات چیت بھی کی تھی۔



متعللقہ خبریں