ترکی کی سلامتی کو درپیش خطرات کوسنجیدہ لینےکی ضرورت ہے:امریکی ایلچی

شام کے لیے خصوصی ایلچی  گیئر  پیڈرسن نے دہشتگرد تنظیم پی کےکے   کے  کے زیر قبضہ علاقوں کے خلاف آپریشن  سے متعلق  کہا ہے کہ ہمیں ترکی  کو  اپنی سلامتی سے متعلق درپیش خطرات کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیئے

1280679
ترکی کی سلامتی کو درپیش خطرات کوسنجیدہ لینےکی ضرورت ہے:امریکی ایلچی

اقوام متحدہ  کے شام کے لیے خصوصی ایلچی  گیئر  پیڈرسن نے دہشتگرد تنظیم پی کےکے   کے  کے زیر قبضہ علاقوں    کے خلاف آپریشن  سے متعلق  کہا ہے کہ ہمیں ترکی  کو  اپنی سلامتی سے متعلق درپیش خطرات     کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیئے۔

 پیڈرسن نے یہ بات  اقوام  متحدہ کے جنیوا دفتر میں منعقدہ ایک اخباری کانفرنس کے دوران شام   کی دستور ساز کمیٹی کے قیام   کےلیے  ترکی،روس او رایران کی کوششوں کو سراہا ۔

 پیڈرسن نے  کہا  کہ ہمارے خیال میں  پہلا اجلاس 30 اکتوبر کو منعقد ہو سکتا ہے جو کہ ممکن ہے کہ شام  میں ایک پائیدار جنگ بندی  کی بحالی میں مدد گار ثابت ہوگا۔

 دریائے فرات کے  مشرقی کنارے پر پی کےکے کے قبضے سے متعلق  ایلچی نے  کہا کہ    ترکی    کو اپنی سلامتی سے متعلق جو  خطرات لاحق ہیں ہمیں اُنہیں سنجیدگی  سےلینا چاہیئے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں