ترکی کا بھارت سے اظہار افسوس: ہمیں 110 افراد کی ہلاکت پر افسوس ہے

ہم بھارت کے عوام، حکومت اور ہلاک ہونے والوں کے عزیز و اقارب  کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں: وزارت خارجہ

1278495
ترکی کا بھارت سے اظہار افسوس: ہمیں 110 افراد کی ہلاکت پر افسوس ہے

ترکی نے بھارت کے متعدد علاقوں میں سیلاب کی وجہ سے 110 افراد سے زائد ہلاکتوں پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے جاری کردہ تحریری بیان میں سیلاب کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کے لئے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے صوبہ اترپردیش سمیت متعدد علاقوں میں سیلاب کی آفت  کے سبب 110 افراد سے زائد اموات پر ہمیں دلی افسوس ہے۔ ہم بھارت کے عوام، حکومت اور ہلاک ہونے والوں کے عزیز و اقارب  کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں