امریکہ اگر صحیح معنوں میں جمہوریت کا چیمپیئن ہے تو فیتوکےسرغنہ کو پکڑے:ایردوان

صدر ایردوان  نے کہا ہے کہ تنظیم کا سرغنہ پینسلوانیا میں آزادی کے ساتھ عیش و آرام کی زندگی گزار رہا ہے جو کہ ہمارے شہدا ٫کے لواحقین اور عوام کے سینوں پر سانپ بن کر لوٹ رہا ہے

1276870
امریکہ اگر صحیح معنوں میں جمہوریت کا چیمپیئن ہے تو فیتوکےسرغنہ کو پکڑے:ایردوان

 صدر رجب طیب ایردوان  نے   کہاہے کہ   اگلے دور میں امریکہ جو بھی  تدابیر اختیار کرے گا امید ہے کہ   ترکی اُن سے مبرا    رہے گا۔

 صدر ایردوان نے   نیو یارک میں  ترک-امریکی  کاروباری کونسل کی طرف سے منعقدہ   10 ویں  سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کیا ۔

 اپنے خطاب میں انہوں نے  کہا کہ  ترکی اور امریکہ کے درمیان  تعلقات کو مزید فروغ دینے میں  سرمایہ کاروں کا بڑا ہاتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑے ملکوں کی  تجارتی  جنگوں نے   بالخصوص ترقی پذیر ممالک    کی اقتصادیات پر منفی اثرات چھوڑے ہیں  لہذا مجھے امید ہے کہ  چین اور  امریکہ   اس بار احساس ذمے داری کے ساتھ قدم اٹھائیں گے اور امکان ہے کہ  عالمی تجارتی تنظیم کے    کے تحت  اپنے تمام تنازعات جلد ہی حل  کر لیں گے۔

 جناب صدر نے  بتایا کہ اس وقت   امریکہ کی برآمداتی فہرست میں  ترکی کا شمار 5 ویں  اور درآمداتی فہرست میں چوتھے نمبر پر   ہے  ،تجارت ی روابط کو بہتر بنانے میں کسی قسم کی رکاوٹ حائل نہیں ہونی چاہیئے  لہذا ہم چاہتے  ہیں کہ   ترکی کے خلاف امریکہ کی بعض  پابندیوں کو ازسر نو غور  کرتےہوئے ختم کر دیا جائے خاص کر  فولاد اور المونیئم   کی برآمدات  قابل ذکر ہیں  جن پر اضافی محصولات    کا خاتمہ ضروری ہے۔

  علاوہ ازیں،   فیتو تنظیم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ  ہم اپنی کوششیں جاری رکھیں گے،ہماری حکومت نے   ہزاروں دلائل امریکی حکومت کو فراہم کیے مگر تنظیم کا سرغنہ پینسلوانیا میں آزادی کے ساتھ   عیش و آرام کی زندگی گزار رہا ہے جو کہ ہمارے شہدا ٫  کے لواحقین اور عوام کے سینوں پر سانپ بن کر لوٹ رہا ہے، اگر امریکہ صحیح معنوں میں خود کو جمہوریت کا علمبردار کہتا ہے  تو ان جمہوریت دشمنوں  کے خلاف قدم اٹھائے ۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں