وزیراعظم عمران خان کا ترک صدرکی جانب سے جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر اٹھانے پر اظہار تشکر

صدرِ ترکی نے  کل  اپنی تقریر  میں  مقبوضہ کشمیر کے محاصرے کا حوالے دیتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود 80 لاکھ لوگ مقبوضہ کشمیر میں محصور ہونے کا ذکر کیا مسئلہ کشمیر کو ڈائیلاگ کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا

1275831
وزیراعظم عمران  خان کا ترک صدرکی جانب سے جنرل اسمبلی  میں مسئلہ کشمیر اٹھانے پر اظہار تشکر

پاکستان کے وزیر اعظم  عمران خان  جو اقوام متحدہ کی 74 ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے کی  غرض سے   نیویارک میں ہیں ، نے اپنی  پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ " اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مقبوضہ جموں وکشمیر کامسئلہ اٹھانے اور اس دیرینہ تنازعے کے حل کی ضرورت پر زور دینے پر میں ترک صدر رجب طیب ایردوان کا شکر گزار ہوں۔"

صدرِ ترکی نے  کل  اپنی تقریر  میں  مقبوضہ کشمیر کے محاصرے کا حوالے دیتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود 80 لاکھ لوگ مقبوضہ کشمیر میں محصور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ صدر رجب طیب ایردوان کے اس بیان کو کہ جنوبی ایشیاء کے استحکام و خوشحالی کو مسئلہ کشمیر سے الگ نہیں کیا جاسکتا، نہایت قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے تعلقات  بڑے مثالی ہیں  اور ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان آئندہ ماہ  پاکستان کے ساتھ اظہار یکجتی کے لیے پاکستان کا دورہ کریں  گے۔

وزیراعظم پاکستان  عمران خان نے بعد میں اپنے ٹویٹ  اکاونٹ  سے بھی صدرِ ترکی کا پاکستان کے اصولی موقف کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

 



متعللقہ خبریں