ہم حکومتِ ترکی اور ترک عوام کے پاکستان اور کشمیر کی کھل کر حمایت کرنے پر مشکور ہیں : صدر عارف علوی

صدر عارف علوی نے انادولو نیوز ایجنسی کو اپنے خیالات کو پیش کرتے ہوئے کہا   کہ  بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت جموں کشمیر  اور آسام کے 4 ملین مسلمانوں  کو  بے وطن   کرنے  کی کوششوں میں مصروف ہے

1271046
ہم  حکومتِ  ترکی اور ترک عوام کے پاکستان اور کشمیر کی کھل کر حمایت کرنے پر مشکور ہیں : صدر عارف علوی

پاکستان کے صدر عارف علوی نے حکومتِ   جمہوریہ ترکی  اور  ترک عوام   کا پاکستان اور کشمیر کی کی کھل کر حمایت کرنے پر  شکریہ ادا کیاہے۔

 

انہوں نے  انادولو نیوز ایجنسی کو اپنے خیالات کو پیش کرتے ہوئے کہا   کہ  بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی  حکومت  جموں کشمیر  اور آسام  کے 4 ملین   مسلمانوں  کو  بے وطن   کرنے  کی کوششوں میں مصروف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات میں  ترکی کی  حکومت اور عوام    ہر لمحے  پاکستان   اور  کشمیر کے  ساتھ  کھڑے    بہادر  ترک عوام  اور حکومتِ ترکی  کے مشکور ہوں۔

 

انہوں نے کہا کہ  مودی نے اس مسئلے کو اس س نہج پر پہنچایا ہے  پوری دنیا  ان  کے اس اقدام کے خلاف اپنا رد عمل ظاہر  کرر ہی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ آج (کل) کشمیر  کو خاموش  کروائے  45  روز ہوچکے ہیں، اس دوران ، کوئی نہیں جانتا ہے کہ وہاں کیا  کچھ ہورہا ہے اور،  ایسے ماحول میں لوگ کیسے رہ  رہے ہیں؟ اس خطے  لاگو کیے گئَ  کرفیو کے نتیجے میں میں 8 لاکھ افراد جیل میں رہتے  کی زندگی بسر کرنے پر مجبور کردیے گئے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ان کا ملک امن کا خواہاں ہے لیکن وہ ہر ممکنہ حملے کا منہ توڑ جوابے دے گا۔   

 

انہوں نے ترکی اور پاکستان کی دوستی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ  "ترکی اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعاون سے  دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلے کیے جاسکتے ہیں ۔ پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی صنعتی  تعاون کو مزید فروغ دیا جاسکتا ہے۔ ہم طیارے تیار کرنے  اور اس سلسلے میں   بنیادی ڈھانچے کو بھی مل کر  تیار کرسکتے ہیں۔

 

صدر علوی نے دہشت گرد تنظیم  فیتو   کے خلاف جندو جہد میں ترکی کی مکمل  حمایت کا یقین   دلاتے ہوئے کہا کہ   صدر رجب طیب اردوان نے دہشت گرد تنظیم فیتو کے دہشت گردوں کو مقدمات کو جلد از جلد  نبٹانے کی  خصوصی طور پر درخواست کی ہے اور ہم نے ان کی اس دروخاست کو  قبول کرتے ہوئے تمام مقدمات کو تیزی سے نبٹانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور  تمام  اسکولوں کو  معارف ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے حوالے کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ   میرا خیال ہے ترکی اس مسئلے کو  بڑی حکمت سےنبٹ رہا ہے۔    انہوں نے کہا کہ   ترک عوام  کی جانب سے اپنی حکومت کی مسلسل حمایت پر انہیں بڑی خوشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترک عوام  نے  ترک حکومت   کی پشت پناہی کرتے ہوئے   یہ ثابت کردیا ہے کہ  اگر   عوام    حکومت  کی پشت پر کھڑے ہوں تو     کوئی بھی آپ کا بال بیکا نہیں کرسکتا ۔



متعللقہ خبریں