ایردوان ۔ پوتن ۔ روحانی ملاقات

اجلاس  کے ایجنڈے پر ادلب میں جھڑپوں کے خاتمے، پناہ گزینوں کی رضاکارانہ واپسی کے لئے ضروری شرائط کی فراہمی اور  پائیدار سیاسی حل کے لئے ضروری مشترکہ اقدامات جیسے موضوعات ہوں گے

1269788
ایردوان ۔ پوتن ۔ روحانی ملاقات

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کل 16 ستمبر بروز  سوموار روس کے صدر ولادی میر پوتن اور ایران کے صدر حسن روحانی کے ساتھ انقرہ میں ملاقات کریں گے۔

چانکایہ پیلس میں متوقع اس آستانہ فارمیٹ  کے حامل 5 ویں سہہ فریقی سربراہی اجلاس میں ادلب سمیت شام کی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔

اجلاس  کے ایجنڈے پر ادلب میں جھڑپوں کے خاتمے، پناہ گزینوں کی رضاکارانہ واپسی کے لئے ضروری شرائط کی فراہمی اور  پائیدار سیاسی حل کے لئے ضروری مشترکہ اقدامات جیسے موضوعات ہوں گے۔

فرات کے مشرق میں متوقع سکیورٹی زون  کا موضوع بھی ایجنڈے پر آئے گا علاوہ ازیں سربراہان کے درمیان دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔



متعللقہ خبریں