ترکی: داخلہ سکیورٹی آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

ترکی کے داخلی سکیورٹی آپریشنوں کے دائرہ کار میں ضلع دیار بکر میں 2 اور ضلع ماردین میں ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا گیا

1266544
ترکی: داخلہ سکیورٹی آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

ترکی کے داخلی سکیورٹی آپریشنوں کے دائرہ کار میں ضلع دیار بکر میں 2 اور ضلع ماردین میں ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق داخلی سکیورٹی آپریشنوں کے دائرہ کار میں دیار بکر کے علاقے گیوریسے میں دیار بکر ضلعی جینڈرمیری اور الازع ضلعی جینڈرمیری کمانڈ آفس کی طرف سے کئے گئے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ضلع ماردین کی تحصیل آرتُکلُو، ضلعی جینڈرمیری کمانڈ آفس اور ضلعی پولیس ڈائریکٹریٹ کی طرف سے کئے گئے مشترکہ آپریشن میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا ہے ۔

مذکورہ دہشت گرد نام نہاد صوبہ ماردین میں اعلیٰ سطح پر  کاروائیاں کر رہا تھا اور اس کا کوڈ نیم " آزاد" تھا۔

علاقے میں آپریشنوں کا سلسلہ جاری ہے۔



متعللقہ خبریں