سن 2023 تک دنیا کی 10اہم اقتصادی طاقتوں میں شامل ہونا ہمارا ہدف ہے:ایردوان

صدرایردوان نے مقامی تاجران سے خطاب کے دوران کہا کہترک برآمداتی کا حجم بڑھ کر 170 ارب ڈالرز ہو گیا ہے اور ہمارا ہدف ہے کہ سن 2023 تک ترکی کو دنیا کی 10 اہم اقتصادی طاقتوں میں شمار کروایا جا سکے

1263853
سن 2023 تک دنیا کی 10اہم اقتصادی طاقتوں میں شامل ہونا ہمارا ہدف ہے:ایردوان

 صدر  رجب طیب ایردوان  نے   اگلے سال   شرح نمو     کا ممکنہ تبناسب 5 فیصد  رکھنے کا  اعلان کیا ہے۔

 صدر ایرودان نے اس بات کا اظہار  ضلع سیواس میں منعقد وسطی اناطولیہ  اقتصادی فورم سے خطاب کے دوران   کیا ۔

 انہوں نے کہا کہ      ماضی میں ترکی کی برآمدات کا  حجم 36 ارب ڈالرز تھا جو کہ اب بڑھ کر 170 ارب ڈالرز ہو گیا ہے،  اور ہمارا ہدف ہے کہ    سن 2023 تک ترکی کو دنیا کی 10 اہم اقتصادی طاقتوں میں شمار کروایا جا سکے ۔

 صدر نے  بتایا کہ سال رواں کے دوران غیر ملکی سیاحوں کی آمد ایک ریکاڈ ہے جن کی تعداد  دسمبر 2019 تک 52 ملین تک  پہنچنے کا امکان پایا جاتا ہے جبکہ  ہماری معیشت   اندرونی اور بیرونی  منڈیوں کے درمیان   ایک مربوط نظام کے تحت ترقی کرنا جاری رکھے ہوئے   ہے ۔

 جناب صدر نے مزید کہا کہ ترک   تاجران کے ساتھ  نئی منڈیوں تک رسائی اور نئے معاشی تعلقات  کی  تلاش       میں حکومت   کا تعاون ہمیشہ موجود رہا ہے اور مجھے امید ہے کہ انشااللہ   اگلے   سال سے ہماری معیشت    میں  ترقی کی رفتار مزید تیز  ہو گی ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں