ترکی: دہشت گردوں کا حملہ، ایک فوجی شہید، 2 زخمی

تحصیل عمرلی میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے دہشت گردوں کی طرف سے راستے میں نصب کئے گئے دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد پھٹنے کے نتیجے میں 1 فوجی شہید اور 2 زخمی ہو گئے

1263557
ترکی: دہشت گردوں کا حملہ، ایک فوجی شہید، 2 زخمی

ترکی کے ضلع ماردین کی تحصیل عمرلی میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے دہشت گردوں کی طرف سے راستے میں نصب کئے گئے دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد پھٹنے کے نتیجے میں 1 فوجی شہید اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔

محّلہ تاوُک لُو  میں دہشت گرد تنظیم PKK کے دہشت گردوں کی طرف  سے سڑک کے کنارے نصب دھماکہ خیز مواد سکیورٹی  فورسز کے گزرنے کے دوران پھٹ گیا۔

حملے کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔

زخمیوں کو عمرلی سرکاری ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں