محض تعریف کی نہیں عملی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے: فواد اوکتائے

بین الاقوامی برادری کا شامی مہاجرین کے لئے ترکی کے اقدامات کو محض سراہنا کافی نہیں ہے بلکہ اس مرحلے کے لئے زیادہ عملی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے: فواد اوکتائے

1263212
محض تعریف کی نہیں عملی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے: فواد اوکتائے

ترکی کے نائب صدر فواد اوکتائے  نے کل صدارتی سوشل کمپلیکس میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے امور مہاجرین فیلیپو گرانڈی اور ان کے وفد کے ساتھ ملاقات کی۔

ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی اور اس میں ترکی میں موجود  3.6ملین سے زائد شامی مہاجرین ، ہجرت اور پناہ گزینوں سے متعلقہ موضوعات پر بات چیت کی گئی۔

ہائی کمشنر گرانڈی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامیوں کے لئے ترکی کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترکی نے جو ذمہ داری اٹھا رکھی ہے اس  کے بوجھ کو قریب سے جاننے والے ادارے کی حیثیت سے  ہم ترکی کے ساتھ تعاون  کو اہمیت دیتے ہیں۔

نائب صدر فواد اوکتائے نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری کا شامی مہاجرین کے لئے ترکی کے اقدامات کو محض سراہنا کافی نہیں ہے بلکہ اس مرحلے کے لئے زیادہ عملی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔



متعللقہ خبریں