جزیرہ قبرص میں کشیدگی میں گراوٹ کی کوششیں قابل ستائش ہیں، اقوام متحدہ

کھلے سمندر میں موجود قدرتی وسائل جزیرے میں پائدار امن کے قیام میں بار آور ثابت ہوں گے، گوٹرش

1251266
جزیرہ قبرص میں کشیدگی میں گراوٹ کی کوششیں قابل ستائش ہیں، اقوام متحدہ

اقوام ِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل آنتونیو گوٹرش  کا کہنا ہے کہ قبرص میں کشیدگی  میں گراوٹ لانے کی تمام تر کوششوں کا وہ بخوشی خیر مقدم کرتے ہیں۔

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کے ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ کے مطابق گوٹرش نے صدر مصطفی ٰ آکنجی کو ایک خط بھیجا ہے ۔

گوٹرش کا کہنا ہے کہ انہوں نے آکنجی کی جانب سے ہائڈرو کاربن کے ذخائر کے انتظامی امور کے معاملے میں قبرصی یونانی انتظامیہ کو پیش کردہ تجویز  کا بڑے غور سے  جائزہ لیا ہے۔

صدر آکنجی کی جانب سے ہائڈرو کاربن جیسے قدرتی وسائل کے معاملے میں بڑھنے والی کشیدگی  سے پیدا ہونے والے خدشات کو زیر لب  لائے جانے کا ذکر کرنے والے سیکرٹری جنرل نے  اپنے خط میں کہا  ہے کہ  مجھے یقین ہے کہ کھلے سمندر میں موجود قدرتی وسائل جزیرے میں پائدار امن کے قیام میں بار آور ثابت ہوں گے۔

انہوں نے اپنے خط میں آکنجی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ "قابل دوام کسی حل  سے آپ کی وابستگی اور مزید اعتماد افروز اقدامات  اٹھانے  کے لیے تیار ہونا قابل ِ تحسین ہے۔ "



متعللقہ خبریں