وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کو جاپان کے اعلیٰ ترین اعزازسے نواز گیا

صدارتی کلیے  میں منعقد ہونے والی تقریب میں نائب صدر فواد اوکتائے،ترکی میں جاپان کے سفیر آکیو  میاجیما اور بڑی تعداد میں  ممتاز شخصیات نے شرکت کی ۔ ویڈیو  کانفرنس کے   ذریعےمختلف ممالک کے سفیروں نے بھی بھی اس تقریب کو لائیو دیکھا

1250664
وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کو جاپان کے اعلیٰ ترین اعزازسے نواز گیا

 ترکی کے وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو  کو ترکی اور جاپان کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے اور مضبوط بنانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کے نتیجے میں جاپان کی اعلی ترین اعزاز (Grand Cordon of the Order of Rising Sun)  سے نوازا  گیا ہے۔ 

صدارتی کلیے  میں منعقد ہونے والی تقریب میں نائب صدر فواد اوکتائے،ترکی میں جاپان کے سفیر آکیو  میاجیما اور بڑی تعداد میں  ممتاز شخصیات نے شرکت کی ۔ ویڈیو  کانفرنس کے   ذریعےمختلف ممالک کے سفیروں نے بھی بھی اس تقریب کو لائیو دیکھا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ترکی کے نائب صدر فواد اوکتائے  نے کہا کہ  ترکی  اور  جاپان کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے  اور فروغ دینے میں  ترکی وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو   کی کوششوں کو کو جس طریقے سے  سراہا  گیا ہے وہ ہمارے لئے باعث فخر ہے ۔

اس تقریب میں شرکت کرنے والے ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے جاپانی زبان میں سلام  پیش کرتے ہوئے حکومت جاپان کی جانب سے دیے جانے والے اعلیٰ تری اعزاز پر پر حکومت جاپان کا شکریہ ادا  کرتے ہوئے  جاپان کے بادشاہ کی  جانب سے  دیے جانے  والے  اس اعزاز کو حاصل  کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا  کہ  یہ اعزاز ان کے لیے لیے باعثِ فخر ہے ۔میں اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے حکومت جاپان اور جاپان کے بادشاہ کا شکرگزار ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ   ترکی اور جاپان کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں بڑا نمایاں کردار ادا  کرنے پر انہیں دیے جانے والے  اس اعزاز کو حاصل کرتے  ہوئے   بڑی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ   ایشیا کے ایک دھانے پر واقع   اس  عظیم ملک جاپان  کے  ترکی کے ساتھ  ہمیشہ ہی بڑے گہرے تعلقات چلے آرہے ہیں،  دونوں ممالک نے ہمیشہ ہی مشکلات میں ایک دوسرے کا بھر پور ساتھ دیا ہے۔  

انہوں نے  کہا کہ صدر رجب طیب ترکی اور جاپان کے تعلقات کو  ہمیشہ ہی سے بڑی اہمیت دیتے چلے آرہے ہیں  اور انہوں نے جی ٹونٹی ٹی اجلاس کے موقع پر اوساکا میں  خاص طور پر  جاپان کے وزیراعظم کے   ہمراہ  جاپان ترک دوستی  کے سال کے طور پر منایا تھا۔ 

یہ تقریب  مغرب سے  مشرق کی جانب سفر کے زیر عنوان  میوزک کنسرٹ سے اپنے اختتام کو پہنچی

وزیر خارجہ



متعللقہ خبریں