ترکی کشیدگی میں کمی  کے لئے کردار ادا کرنے پر تیار ہے: وزارت خارجہ

ترکی کی خواہش ہے کہ مسئلے کو ڈائیلاگ  کے ذریعے اور اقوام متحدہ کے متعلقہ فیصلوں کے دائرہ کار میں  جمّوں کشمیر کے تمام  عوام اور پاکستان اور بھارت  کے جائز مفادات  کو پیش نظر رکھ کر حل کیا جائے: وزارت خارجہ

1248465
ترکی کشیدگی میں کمی  کے لئے کردار ادا کرنے پر تیار ہے: وزارت خارجہ

ترکی نے، بھارت کی طرف سے جمّوں کشمیر کی خصوصی حیثیت پر مبنی آئین کی شق نمبر 370 کی منسوخی کے بعد، علاقے میں پہلے سے جاری کشیدگی میں اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کئے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی کی خواہش ہے کہ مسئلے کو ڈائیلاگ  کے ذریعے اور اقوام متحدہ کے متعلقہ فیصلوں کے دائرہ کار میں  جمّوں کشمیر کے تمام  عوام اور پاکستان اور بھارت  کے جائز مفادات  کو پیش نظر رکھ کر حل کیا جائے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فریقین  کی رضامندی کی صورت میں ترکی علاقے میں کشیدگی میں کمی  کے لئے کردار ادا کرنے پر تیار ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے نصف صدی سے زیادہ عرصے سے جمّوں کشمیر  کی استثنایت  پر مبنی آئینی شق کو منسوخ کر کے علاقے کی خصوصی حیثیت کو ختم کر دیا ہے۔

جمّوں کشمیر کو دو متحد حصوں میں تقسیم کرنے پر مبنی "جمّوں کشمیر  کی نئے سرے سے ساخت" کی تجویز  بھارت کی وفاقی پارلیمنٹ کی بالائی شاخ راجیہ سبھا میں 61 نفی کے مقابلے میں 125 مثبت ووٹوں سے منظور کر لی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں