تھائی لینڈ میں ترک اور فلپائنی وزراء خارجہ کی ملاقات

ہم ترکی۔ فلپائن سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے موقع   پر  تجارتی حجم اور دفاعی صنعت میں  باہمی تعاون میں اضافے کے متمنی ہیں

1244760
تھائی لینڈ میں ترک اور فلپائنی وزراء خارجہ کی ملاقات

وزیر ِ خارجہ میولود چاوش اولو نے 52ویں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی یونین آسیان کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے دورہ تھائی لینڈ کے دوران فلپائنی ہم منصب تیودورو لاکسن سے ملاقات کی۔

چاوش اولو نے ٹویٹر  پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ "آسیان اجلاس  کے دائرہ کار میں دو طرفہ مذاکرات کا آغاز فلپائنی ہم منصب سے ہوا  ہے۔ ہم ترکی۔ فلپائن سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے موقع   پر  تجارتی حجم اور دفاعی صنعت میں  باہمی تعاون میں اضافے کے متمنی ہیں، ترکی فلپائن میں سلسلہ امن میں اپنی خدمات کو فراہم کرتا رہے گا۔"

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں 27 جولائی کو شروع ہونے والا آسیان اجلاس تین اگست کو اختتام پذیر ہو گا۔

 



متعللقہ خبریں