ہمارا ہدف جلد از جلد آزاد تجارت کے سمجھوتے پر دستخط کرنا ہے: چاوش اولو

ہم تھائی لینڈ کے ساتھ تجارتی تعلقات  کے فروغ کے لئے دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارت  کے سمجھوتے پر فوری دستخط  کا ہدف رکھتے ہیں: میولود چاوش اولو

1243813
ہمارا ہدف جلد از جلد آزاد تجارت کے سمجھوتے پر دستخط کرنا ہے: چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  52 ویں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی یونین ASEAN وزرائے خارجہ اجلاس  میں شرکت کے لئے تھائی لینڈ کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے ترک کاروباری حضرات سے ملاقات کی۔

ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں چاوش اولو نے کہا ہے کہ "ہم نے تھائی لینڈ میں سرمایہ کاری کرنے والے ترک کاروباری حضرات کے ساتھ ملاقات کی۔ ہم تھائی لینڈ کے ساتھ تجارتی تعلقات  کے فروغ کے لئے دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارت  کے سمجھوتے پر فوری دستخط  کا ہدف رکھتے ہیں"۔

واضح رہے کہ ASEAN وزرائے خارجہ اجلاس  27 جولائی کو دارالحکومت بنکاک میں شروع ہوا اور 3 اگست کو اختتام پذیر ہو گا۔



متعللقہ خبریں