وزیرِ خارجہ آسیان کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے تھائی لینڈ روانہ

قدرتی خوبصورتیوں اور ثقافتی سرمائے کا مالک چیانگ مائی  میں گورنر کے ساتھ شعبہ سیاحت میں باہمی تعاون کے معاملے پر بات چیت

1243236
وزیرِ خارجہ آسیان کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے تھائی لینڈ روانہ

وزیرِ خارجہ میولود چاوش اولو نے جنوبی ایشیائی ممالک کی یونین آسیان کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے دوری تھائی لینڈ کے دوران چیانگ مائی کے گورنر سوکپراچائی  اور ایوان ِ تجارت کے صدر وارودوم پیتا کانوندا سے ملاقات کی۔

چاوش اولو نے اس ملاقات کے حوالے سے ٹویٹر  شیئرنگ میں لکھا ہے کہ "قدرتی خوبصورتیوں اور ثقافتی سرمائے کا مالک چیانگ مائی  میں گورنر کے ساتھ شعبہ سیاحت میں باہمی تعاون کے معاملے پر بات چیت ہوئی ہے۔

پیتا کانوندا سے ملاقات کے  بارے میں چاوش اولو نے لکھا  ہے کہ "غازی این تپ اور برصا کے برادر شہر کا درجہ رکھنے والے چیانگ مائی  کے ایوان تجارت کے صدر سے باہمی تجارتی تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ آسیان کا وزراء خارجہ کی سطح کا 52 واں اجلاس 27 جولائی  تا 3 اگست بنکاک میں منعقد ہو گا۔

 



متعللقہ خبریں