ترکی: صدر ایردوان کی طرف سے بورس جانسن کے لئے تہنیتی پیغام

برطانیہ کا 77 واں وزیر اعظم منتخب ہونے پر میں بورس جانسن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور نئے عہدے پر ان کے لئے کامیابیوں کا متمنی ہوں۔ مجھے امید ہے کہ اس نئے دور  میں ترکی۔برطانیہ تعلقات میں مزید فروغ آئے گا: صدر رجب طیب ایردوان

1241068
ترکی: صدر ایردوان کی طرف سے بورس جانسن کے لئے تہنیتی پیغام

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے برطانیہ کے نئے وزیر اعظم بورس جانسن کو مبارکباد پیش کی ہے اور نئے عہدے پر ان کے لئے کامیابیوں کی تمنّا کا اظہار کیا ہے۔

اطلاع کے مطابق صدر رجب طیب ایردوان نے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ"برطانیہ کا 77 واں وزیر اعظم منتخب ہونے پر میں بورس جانسن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور نئے عہدے پر ان کے لئے کامیابیوں کا متمنی ہوں۔ مجھے امید ہے کہ اس نئے دور  میں ترکی۔برطانیہ تعلقات میں مزید فروغ آئے گا۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے بھی برطانیہ کے نئے وزیر اعظم بورس جانسن کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ٹویٹر پیج سے جاری کردہ پیغام میں میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ "میں، کنزرویٹو پارٹی  کی قیادت کے لئے منتخب ہونے والے برطانیہ کے نو منتخب وزیر اعظم  اور اپنے عزیز دوست بورس جانسن کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتاہوں۔

چاوش اولو نے پیغام کے ساتھ بورس جانسن کے دورہ انطالیہ  کی ایک ویڈیو کو بھی شئیر کیا ہے۔ یہ دورہ انہوں نے اپنے وزارت خارجہ کے عہدے کے دوران کیا تھا۔



متعللقہ خبریں