ترکی: یورپی یونین کے فیصلے ترکی کی کاروائیوں کو متاثر نہیں کر سکیں گے

یورپی یونین کے فیصلے مشرقی بحر روم میں ہماری ہائیڈروکاربن کاروائیوں کو متاثر نہیں کر سکیں گے، ان فیصلوں کا 15 جولائی کے حملے کی تیسری سالانہ یاد کے موقع پر کیا جانا پُر معنی ہے،اب کے بعد ترکی اپنی کاروائیوں میں مزید اضافہ کر دے گا: وزارت خارجہ

1236247
ترکی: یورپی یونین کے فیصلے ترکی کی کاروائیوں کو متاثر نہیں کر سکیں گے

ترکی نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے فیصلے مشرقی بحر روم  میں جاری ہائیڈروکاربن کاروائیوں کو متاثر نہیں کر سکیں گے۔

ترکی کی وزارت خارجہ کی طرف سے کل یورپی یونین ممالک کی شرکت سے بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں منعقدہ خارجہ تعلقات  کونسل اجلاس  میں کئے گئے فیصلوں  سے متعلق تحریری بیان جاری کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "یورپی یونین خارجہ تعلقات کونسل کے اجلاس میں کئے گئے فیصلے مشرقی بحر روم میں ہائیڈروکاربن کاروائیوں کے دوام سے متعلق ترکی کے عزم کو کسی بھی شکل میں متاثر  نہیں کر سکیں گے۔ ان فیصلوں میں قبرص کے قدرتی وسائل کے مساوی حقداروں یعنی قبرصی ترکوں کے بارے میں بالکل بھی بات نہ کیا جانا اور قبرصی ترکوں کے وجود کی نفی کرنے والی کاروائیاں کیا جانا  یورپی یونین کے قبرص کے معاملے میں کس قدر متعصب اور جانبدار ہونے کی عکاسی کرتا ہے"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلے اس چیز کی تازہ ترین مثال ہیں کہ کس طرح  روم یونان جوڑا اپنی  پوزیشنوں کو زیادہ سے زیادہ پھیلانے کے لئے یورپی یونین  رکنیتوں کا کیسے غلط استعمال کر رہا ہے اور دیگر رکن ممالک بھی ان کی کاروائیوں کا کیسے آلہ کار بن رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ" جیسا کہ ہم نے پہلے بھی متعدد دفعہ اس پہلو پر زور دیا ہے کہ مشرقی بحر روم میں ہماری  ہائیڈرو کاربن کاروائیاں ہمارے  بحری طاس کی حدود میں ہیں۔ ان کاروائیوں کا مقصد ہمارے اپنے حقوق کا اور قبرصی ترکوں کے جزیرے کے قدرتی وسائل پر مساوی حقوق کا تحفظ ہے۔ یعنی ہماری کاروائیوں کی دو جہتیں ہیں ایک یہ کہ جب تک مسئلہ قبرص حل نہیں ہو جاتا ترکی کا جنوبی قبرصی یونانی انتظامیہ کے ساتھ  بحری علاقے کی حد بندی کے  مذاکرات کرنا موضوع بحث نہیں ہے کیونکہ 1963 سے  قبرصی ترکوں کی نمائندگی نہ کرنے کی وجہ سے ہماری اور قبرصی ترکوں کی نگاہ میں جمہوریہ قبرص ایک حقیقی حکومت نہیں ہے۔

دوسری جہت یہ کہ کوئی بھی حل صرف  قبرصی ترکوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دئیے جانے کے بعد ہی ممکن ہے۔ اس حوالے سے، قبرصی ترکوں کی طرف سے 13 جولائی کو پیش کردہ اور ہماری  مکمل حمایت کی حامل ،جامع تعاون تجویز  مسئلے کے حل کے لئے ایک اہم موقع ہے۔ لیکن یورپی یونین کا اس موقعے سے استفادہ کرنے اور ہائیڈرو کاربن کے موضوع پر جزیرے کے دونوں فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کی بجائے ترکی مخالف فیصلے کرنا ایک غیر موئثر، غیر حقیقی اور غیر تعمیری  طرز عمل ہے۔

ترکی کے بھر پور عزم کے ساتھ ماضی کی طرح آئندہ بھی اپنے اور قبرصی ترکوں کے حقوق کا تحفظ کرنا جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اب کے بعد ترکی مشرقی بحر روم میں اپنی کاروائیوں میں مزید اضافہ کر دے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی یو نین جس  نے 26 اپریل 2004 سے قبرصی ترکوں کے ساتھ کئے گئے کسی بھی وعدے  کو پورا نہیں کیا وہ اس معاملے میں ہمیں  کچھ کہنے کا کوئی حق نہیں رکھتی۔ علاوہ ازیں ان فیصلوں کا ترکی میں 15 جولائی کے حملے کی تیسری سالانہ یاد کے موقع پر  کیا جانا  بھی پُر معنی ہے۔

واضح رہے کہ یورپی یونین خارجہ تعلقات کونسل کے اختتامی اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ مشرقی بحر روم میں ترکی کی ہائیڈرو کاربن کاروائیاں غیر قانونی ہیں اور یورپی یونین نے اس معاملے میں بعض فیصلے کئے ہیں۔



متعللقہ خبریں