انقرہ بیش تپے میں 15 جولائی 2016 شہدا کی یاد میں تقریب

صدر رجب طیب ایردوان نے صدارتی  کلئیے کے سامنے ان کے منتظر شہدا کے عزیزواقاراور غازیوں  سے بات چیت کی اور  پھر  سب  شہدا کی  یادگار کی جانب چل دیئے۔ شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد دعا کی گئی

1236023
انقرہ بیش تپے  میں 15 جولائی 2016 شہدا کی یاد میں  تقریب
erdogan bestepe anma toreni2.jpg
erdogan bestepe anma toreni1.jpg

 انقرہ میں 15 جولائی 2016  میں حکومت کا تختہ الٹنے کی ناکام کوشش کرنے والوں کے خلاف  دا ستان تحریر کرنے والے مقامات میں سے ایک  بیش تپے  صدارتی محل بھی ہے۔  

اس داستان کے تحریر کرنے کے تیسرے سال کے موقع پر صدارتی کلیئے میں میں شہداء کی یاد میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

صدر رجب طیب ایردوان نے صدارتی  کلئیے کے سامنے ان کے منتظر شہدا کے عزیزواقاراور غازیوں  سے بات چیت کی اور  پھر  سب  شہدا کی  یادگار کی جانب چل دیئے۔ شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد دعا کی گئی۔   

بعد میں صدر ایردوان اور ان کے ساتھیوں نے  شہداء کے لیے دعا کی ۔

صدر ایردوان اور ان کے ساتھیوں نے بعد میں میں بیش تپے  ملت مسجد میں ختم ِقرآن کریم کی محفل میں شرکت کی۔

صدر ایردوان نے یہاں پر شہدا کے لئے قران خوانی کی  جبکہ  محکمہ مذہبی امور کے سربراہ  علی ایرباش   بوسنیا ہرزِ گوینا کی عوامی مجلس کے اسپیکر  باقر میں  عزت بیگوویچ ، نائب صدر فواداوکتائے، متعدد وزرا اور 15 جولائی شہدا  کے عزیزواقارب اور غازیوں نے شرکت کی ۔



متعللقہ خبریں