نیو یارک اور پیرس میں فیتو کی اصلیت کی عکاسی کرنےو الی ڈیکو مینٹری کی نمائش

امریکہ میں مقیم ترک تارکین ِ وطن پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ   اپنے ارد گرد کے لوگوں کو حقائق کے بارے میں بتائیں

1234695
نیو یارک اور پیرس میں فیتو کی اصلیت کی عکاسی کرنےو الی ڈیکو مینٹری کی نمائش

ایوان صدر کے محکمہ مواصلات کے زیر ِ اہتمام منصوبے کے دائرہ عمل میں دہشت گرد تنظیم فیتو  کے اصلی اور گھناؤنے چہرے کو  بے نقاب کرنے والی "دی نیٹ ورک" دستاویزی  فلم کو نیو یارک اور پیرس میں دکھایا جا رہا ہے۔

ٹی آرٹی ورلڈ  کی پروڈکشن  اور ترک امریکی قومی مجلسِ انتظامیہ  کے زیرِ اہتمام   دی نیٹ ورک ڈیکومینٹری  کی مانہٹن  کے ہیلن ملز سپیس اینڈ تھیٹر میں نمائش کی جا رہی ہے۔

معروف برطانوی صحافی ولسن کی ہدایت کاری میں عکس بندی کردہ اس  فلم کے پہلے شو میں نیو یارک میں ترک قونصلر جنرل آلپیر آکتاش، ترک امریکی سول شہری تنظیموں  کے نمائندوں اور ترک اور غیر ملکی  نژاد شہریوں نےشرکت کی۔

قونصلر جنرل آکتاش  نے اس موقع پر کہا کہ فیتو نہ صرف ترکی بلکہ بیک وقت سرگرم ِ عمل تمام تر ممالک کے  لیے بھی ایک سنگین خطرہ  تشکیل دیتی ہے۔ وزارت ِ خارجہ کے ملازمین کے  طور پر ہمارے اولین فرائض میں سے ایک ہمارے وطن کے لیے ہر لمحہ خطرہ تشکیل دینے والی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جدوجہد کرنا اور بیرون ِ ملک مشن کے دوران وہاں کے عوام کو ان تنظیموں کے اصلی چہرے سے آگاہی کرانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیتو کے خلاف جدوجہد بھر پور عزم کے ساتھ جاری رہے گی اور امریکہ میں مقیم ترک تارکین ِ وطن پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ   اپنے ارد گرد کے لوگوں کو حقائق کے بارے میں بتائیں۔

ترکی اور انگریزی زبان کے سب  ٹائٹلز کے ساتھ پیش کی جانے والی اس دستاویزی فلم  کو 14 جولائی کے روز ترکوں کی ایک بڑی تعداد کے مقیم ہونے والے نیو جرسی کے شہر پیٹرسن میں بھی پیش کیا جائیگا۔

اس ڈیکومینڑی کو یونین آف انٹرنیشنل ڈیموکریٹس کے پیرس دفتر کے تعاون سے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی پیش کیا گیا ہے۔

ترکی کے پیرس میں سفیر اسماعیل حقِ موسی  نے شو سے قبل اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ "15 جولائی  ترک تاریخ میں ایک اہم موڑ کی حیثیت رکھتا ہے۔ ترک مملکت کو کبھی اس قسم کے حملے کا سامنا نہیں ہوا تھا۔  فیتو نے  اہم سرکاری عمارتوں کو نشانہ بناتے ہوئے ملکی انتظامیہ کو اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تھی۔

فیتو کے خلاف جہدوجہد کے جاری رہنے پر زور دیتے ہوئے موسی نے بتایا کہ اس تنظیم کے کن کن کو ہدف بنانے سے  ہم سب بخوبی آگاہ ہیں، دستاویزی فلم کے ذریعے اس کے گھناؤنے چہرے کو واضح طور پر بیان کیا گیا ہے، حکومت ِ ترکی فیتو کو مکمل طور پر حزیمت پہنچانے تک اپنی کاروائیاں جاری رکھے گی۔



متعللقہ خبریں