دہشتگرد تنظیمیں وہ جراثیم ہیں جن کی افزائش ایک ہی دلدل میں ہوتی ہے:صدر ایردوان

صدر نےایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ داعش،پی کےکے  یا  دنیا کی  کوئی  بھی دہشتگرد تنظیم ہو  ،معصوم انسانوں  کے خون سے نہائی ہوئی ان تنظیموں کے شر سے عالم اسلام کو  محفوظ رکھنا ہوگا

1230039
دہشتگرد تنظیمیں وہ جراثیم ہیں جن کی افزائش ایک ہی دلدل میں ہوتی ہے:صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نےدہشتگرد تنظیموں کو ایسے  جراثیم سے تشبیہ دی ہے جن کی افزائش کا مرکزایک ہی دلدل ہے ۔

 اس بات کااظہار انہوں نے  سمندر پار ترکوں  کے ادارے کی طرف سے انقرہ میں منعقدہ    8 ویں  عالمی تقریب تعلیمی  اسناد سے  خطاب کے دوران کہی ۔

 صدر نے  یہاں موجود غیر ملکی طلبہ سے  مخاطب ہوتےہوئے کہا کہ   ہم  آپ کو   ایسے نمائندے  تصور کرتے ہیں   جو  اپنے آبائی وطن جا کر ترکی   کو بہتر طور پر متعارف کروانے کی بھرپور صلاحیت  کے حامل ہیں، جبکہ ہمارا ہدف سن 2023 تک  غیر ملکی طلبہ کی تعداد  کو 2 لاکھ تک  پہنچانا ہے ۔

 صدر ایردوان نے  اپنے خطاب میں مزید کہا کہ  داعش،پی کےکے  یا  دنیا کی  کوئی  بھی دہشتگرد تنظیم ہو  ،معصوم انسانوں  کے خون سے نہائی ہوئی ان تنظیموں کے شر سے عالم اسلام کو  محفوظ رکھنا ہوگا۔

یہ تمام تنظیمیں  سکے کے دونوں جانب ایک ہی رخ رکھتی ہیں  اور  یہ ایسے جراثیم  سے مشابہہ ہیں جن کی آماجگاہ دلدل کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں